Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

آج کہاں تک عمل ہوا) رِسالے میں دیئے گئے خانے پُرکرکے ہر مدنی ماہ کی پہلی تاریخ کو اپنی ذِمّہ دار اسلامی بہن کو جمع کروادیجئے نیز مکتبۃ المدینہ کی شائِع کردہ کتاب''جنت کے طلب گاروں کے لئے مَدَنی گلدستہ''کے ذریعے دِیگر اسلامی بہنوں کو بھی'' مَدَنی انعامات'' پر عَمَل کرنے کی ترغیب دِلایئے۔ ہر اِسلامی بہن اِنفرادی کوشش کرنے والے ''مدنی اِنعام'' پر عمل کرتے ہوئے ہر ماہ مدنی انعامات کے کم از کم 26رسائل تقسیم کر کے اگلے ماہ وُصول کرنے کی بھی کوشش کرے۔ہَدَف فی ذیلی حلقہ  کم از کم 12 رسائل  ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مدنی انعامات پر عمل کی بہت بہاریں ہیں آپ کی ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار پیشِ خدمت ہے  چنانچہ

رقت انگیز بیان کا اثر

بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک اسلامی بہن امتحانِ آخرت سے بے فکر ہو کرزندگی کے ایام گزار رہی تھیں۔ ایک دن دعوتِ اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول سے وابَستہ کسی اسلامی بہن نے اِنفِرادی کوشش کرتے ہوئےانہیں  اسلامی بہنوں کے سُنَّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔ اُن کی شفقت کے نتیجے میں انہیں سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی، وہاں مَدَنی اِنعامات سے مُتَعلِّق بیان جاری تھا،انہوں نے توجہ کے ساتھ بیان سننا شروع کردیا ۔بیان انتِہائی پُرسوز تھا ان پر ایک دم رقّت طاری ہوگئی اور بیان کے اختِتام پر انہوں  نے سچّے دل سے نیّت کی کہ اِنْ شَآءَ اللہ آئندہ زندگی مَدَنی اِنعامات پر عمل کرتے ہوئے گزاریں گی ۔ پھر مَدَنی اِنعامات پر عمل کی برکت سے مَدَنی بُرقع پہننے کی سعادت بھی نصیب ہو گئی  ۔ (پردے کےبارے میں سوال جواب،ص۷۹)

''اگر آپ کو بھی دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں ذمہ دار