Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

عورَتیں بھی مَردوں کی نقل نہیں کرسکتیں جیسا کہ حضرت سَیِّدُنا  ابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُما سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے لَعنت فرمائی زَنانہ مَردوں پر جو عورَتوں کی صورت بنائیں اور مَردانی عورَتوں پرجومَردوں کی صورت بنائیں۔ (مسند امام احمد،مسند عبد اللہ بن عباس، حدیث:۲۲۶۳،۱/ ۵۴۰)٭ خواتین اپنے شوہر کے لئے جائز اشیاکے ذریعے ،مگر گھر کی چار دیواری میں زِینت کریں لیکن میک اپ کر کے اور بَن سَنْوَر کے گھر سے باہر نہ نکلا کریں کہ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:عورَت پوری کی پوری عورَت(یعنی چھپانے کی چیز)ہے جب کوئی عورَت باہر نکلتی ہے تو شیطان اُسےجھانک جھانک کردیکھتا ہے۔(ترمذی،کتاب الرضاع،باب(۱۸)،حدیث: ۱۱۷۶،۲/۳۹۲)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد