Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی وبیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

والدین کی اطاعت وفرمانبرداری

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بلاشُبہ ماں باپاللہکریم کی بڑی نعمت ہیں، والدین انسان کی زندگی کا بہت بڑا سہارا ہوتےہیں ، یہی وہ ہستیاں ہیں جو ہر دکھ  تکلیف،مصیبت ،پریشانی اور غم میں انسان کے ساتھ ہوتے ہیں،اللہ پاک نےوالدین کو بڑامقام ومرتبہ عطافرمایاہے، والدین کےمَقام ومَرتبے اور عِزت وعَظمَت کا اندازہ اس بات سے کیجئےکہ قرآنِ پاک میں اللہ پاک نےاپنی عبادت کاحکم فرمانےکےبعدوالدین کےساتھ احسان وبھلائی کرنےکاحکم ارشادفرمایا ہے،چنانچہ

پارہ15سورۂ بنی اسرائیل کی آیت نمبر23تا25 میں فرمانِ باری ہے:

وَ قَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِیَّاهُ وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًاؕ-اِمَّا یَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ اَحَدُهُمَاۤ