Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

میٹھی میٹھی اسلامی  بہنو! ہمیں کیا ہوگیا ہے؟ہم کس طرف چل پڑی ہیں،  ہماری سوچ ہی بدل گئی،ہمارے دِل سے ماں باپ کی قدرومنزلت ہی جاتی رہی، ایسی دوستی،ایسی بیٹھک پر تُف ہے جوہمیں ماں باپ کے قدموں سے دُور کر دے۔آئیے!اب دل تھام کر ماں باپ کی نافرمانی کرنے والوں کے انجام پر مشتمل چند سبق آموز واقعات سنئے،چنانچہ

ماں کی نافرمانی کا وبال

حضرت سیِّدُناعبداللہبن ابواَوفیٰرَضِیَ اللہُ عَنْہنےفرماىا:اىک آدمى بارگاہِ رسالت مىں حاضر ہوا اورعرض کى:ىہاں اىک نوجوان کى موت کاوقت قرىب ہےاسےکلمہ پڑھنےکاکہاگیالىکن وہ نہىں پڑھ پارہا۔آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے پوچھا: کىا وہ اپنى زندگى مىں کلمہ نہیں پڑھتا تھا؟ لوگوں نے عرض کی: کیوں نہیں،ضرور پڑھتا تھا۔ارشادفرمایا:تو پھر کس چیز نے اسے وقْتِ مرگ کلمہ پڑھنے سے روک دیا؟پھر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماس نوجوان کےپاس تشریف لے گئےاورارشاد فرمایا:نوجوان!لَا اِلٰهَ اِلَّااللہُکہو۔ اس نےعرض کى: میں یہ نہیں کہہ پا رہا۔ارشادفرماىا: کىوں؟عرض کى:مىں ماں کا نافرمان رہا ہوں۔ آپ نے پوچھا:ماں زندہ ہے؟اس نےعرض کى: جى ہاں۔(چنانچہ اس کی والدہ کو بارگاہِ نبوى مىں حاضر کیاگیا)آپصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اس سے فرماىا:یہ تمہارا بىٹاہے؟اس نے عرض کى: جى ہاں۔ ارشاد فرماىا:اگراىک زبردست آگ جلائى جائے اور تم سے کہا جائے کہ اگر تم راضی نہ ہوئیں تو اس نوجوان کو آگ  مىں ڈال دیں گےتو  تم کیا کرو گی؟وہ عرض گزارہوئی:پھر تو میں اسے معاف کردوں گی۔ ارشادفرمایا:پھر تم اللہ پاک اور ہمىں گواہ بنا کر کہو کہ تم اس سے راضى ہو۔ اس نےعرض کى:مىں اپنےبیٹےسےراضى ہوں۔پھرسرکارِنامدارصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےاس نوجوان سے فرمایا: لَا اِلٰهَ اِلَّا اللہُ کہو۔ اس نے لَا اِلٰهَ اِلَّا اللہُکہا