Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

تو آپصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےاللہ پاک کی حمدان الفاظ کے ساتھ بیان کی: اَلْحَمْدُلِلّٰهِ الَّذِيْ اَنْقَذَهُ بِیْ مِنَ النَّارِىعنى  تمام تعریفیں اس خداکےلیےہیں جس نےمىرے طفىل اسے جہنم سےبچالىا۔(شعب الایمان،باب فی بر الوالدين،۶ / ۱۹۷، حدیث :۷۸۹۲)اللہ  پاک ہمیں بھی مرتے وقت کلمہ طیبہ پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

بیوی کو خوش کرنے کیلئے ماں کو مارنے والے کا انجام

ایک نوجوان کےگُردے فَیل ہوگئے،اَسپتال میں داخِل کردیاگیا،حالت نہایت خراب تھی،روح نکلنے کا عمل طاری ہوا، اُس کے منہ اور ناک سے درد ناک آوازیں نکلتی تھیں،چہرہ نیلاہوجاتااور آنکھیں باہَر اُبل پڑتی تھیں، اِس کیفیت میں دودن گزرگئے۔ ان درد ناک آوازوں نے خوفناک چیخوں کا روپ دھار لیا تھا،وارڈکے مریض بھاگنے شُروع ہو گئے،لہٰذا اُسے وارڈ سےدُور ایک کمرے میں مُنتِقل کر دیا گیا، اُس کے باپ نے ڈاکٹر سےکہا:اِسےزَہرکاٹِیکا لگا دو تا کہ یہ مَرجائے،ہم سے اِس کی حالت دیکھی نہیں جاتی ۔ جب پوچھا گیا کہ آخِر اِس کی یہ عجیب و غریب حالت کیوں ہے؟باپ بیزاری کے ساتھ بول اُٹھا : یہ اپنی ماں کو مارتا تھا اورمیں اس کو روکا کرتا تھا،ایسا لگتا ہے اب اِس کی سزا مل رہی ہے!آہ!3دن کے بعد اُس نے اسی حالت میں دم توڑ دیا۔

یہ اسی کا بدلہ ہے

حضرت سَیِّدُنا ثابت بُنانیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:کسی مقام پر ایک آدمی اپنے باپ کو مار رہاتھا ۔ لوگوں نے اسے ملامت کی کہ اے بدبخت ! یہ کیا ہے ؟ اس پر باپ بولا:اسے چھوڑ دو کیونکہ میں بھی اسی جگہ اپنے باپ کو مارا کرتا تھا ،یہی وجہ ہے کہ میرا بیٹابھی مجھے اسی جگہ ماررہاہے ،یہ اسی کا بدلہ ہے اسے ملامت مت کرو۔(تنبیہ الغافلین، باب حق الولد علی الوالد ،ص۶۹)