Book Name:Maa Baap Ko Satana Haram Hai

ہاتھ سے چُھوٹ کر اُڑتے اُڑتے ایک دیوار کی دَراڑ میں گھس گئی،مگرڈَوری باہَر ہی لٹک رہی تھی،میں نے ڈَوری پکڑ کر بے دَرْدِی سے کھینچی تو چِڑیا پھڑکتی ہوئی باہَر نکل پڑی،مگربے چاری کی ٹانگ ڈوری سے کٹ چکی تھی،میری ماں نے یہ دَرد ناک منظر دیکھا تو صدمے سے تڑپ اُٹھی اور اُس کے منہ سے میرے لئے یہ بددُعا نکل گئی:جس طرح تُو نے اِس بے زَبان کی ٹانگ کاٹ ڈالی،اللہ پاک تیری ٹانگ کاٹے۔بات آئی گئی ہو گئی،کچھ عرصے کے بعدتَحصیلِ عِلْم کے لئے میں نے’’بُخارا‘‘کا سَفَر اِختیار کیا،اِثنائے راہ(یعنی راستے میں)سُواری سے گِر پڑا،ٹانگ پر شدید چوٹ لگی،’’بُخارا‘‘پَہنچ کر کافی علاج کیا مگر تکلیف نہ گئی بِالآخِر ٹانگ کٹوانی پڑی۔ (حیاۃُ الحیوان الکبرٰی،۲ / ۱۶۳)

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی انعامات“

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آپ نے سنا کہ ماں کو نا راض  کرنے والا انسان دنیا کے اندر ہی آزمائشوں میں مبتلا کردیا جاتا ہے،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم ماں باپ کی نافرمانی سے بچیں،ان کا دل و جان سے ادب بجالائیں،ان کو راضی رکھنے کی بھرپور کوشش کریں اور یہ مدنی سوچ پانے کے لئےعاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر ذیلی حلقے کے8مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیں۔ذیلی حلقے کے8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”مدنی انعامات پرعمل“ بھی ہے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی اِنعامات نیک بننے اور اپنے احتساب  کا بہترین نُسخہ ہے۔اور اپنا محاسبہ کرنے کے حوالے سے حضرت سیدنا عمرفاروق رَضِیَ اللہُ عَنْہ نے فرمایا ''اپنے نفس کا مُحاسبہ کرو اس سے پہلے کہ تمہارا حساب لیا جائے اور وزن کئے جانے سے پہلے اپنے اعمال کا خود وزن کرلو اور بہت بڑی پیشی کے لیے تیار ہو جاؤ''( احیاء العلوم ،مترجم ،۵/۳۲۱)لہٰذا وقت مقرَّر کر کے روزانہ فکرِ مدینہ کیجئے (یعنی مَدَنی انعامات کے مطابق