Ghos-e-Pak Ka Khandan

Book Name:Ghos-e-Pak Ka Khandan

میں ہم نے سنا،یہی وجہ ہے کہ ان کی نسلوں میں اولیائے کاملین رَحْمَۃُ اللّٰہِعَلَیْہم اجمعین پیدا ہوا کرتےتھے۔مگرآہ!اب تو ہرطرف بےپردگی و بے حیائی کی آفت نے اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔ طِب،سفر،تعلیم،بینکنگ،صحت،کھیل،تجارت،میڈیا اورٹیلی کام وغیرہ مختلف شعبہ جات میں عورتوں کی ایک واضح تعداد تعینات ہوتی ہے،دُنْیَوی شعبہ جات میں  عوامی رہنمائی اور خدمت کا شاید ہی کوئی ایسا شعبہ (Department)ہو جہاں  بے پردہ اور ماڈرن عورتیں موجود نہ ہوتی ہوں۔ اسی طرح منگنی، شادی،ولیمہ،عید ِسعید،سالگرہ،عقیقہ،ویلن ٹائن ڈے،نیوائیرنائٹ،بسنت اور جشنِ آزادی کے مواقع پر بھی اکثر خواتین چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرکے سرِ عام بے حیائی کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالتی ہیں۔حالانکہاللہ کریم نے عورتوں  کو اپنے گھروں  میں  ٹھہری رہنے کا حکم اور شرعی ضرورت و حاجت کے بغیر اپنے گھر وں سے نکلنے سے منع فرمایا ہے،چنانچہ

پارہ22سُوْرَۃُ الْاَحْزاب آیت نمبر33میں فرمایا گیا:

وَ قَرْنَ فِیْ بُیُوْتِكُنَّ وَ لَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِیَّةِ الْاُوْلٰى (پ۲۲،الاحزاب:۳۳)

تَرْجَمَۂ کنز ُ الایمان:اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور بے پردہ نہ رہو جیسی اگلی جاہِلیَّت کی بے پردَگی۔

بیان کردہ آیتِ مقدسہ کی تفسیر کرتے ہوئے حضرت سَیِّدُناشیخ اسماعیل حقی رَحْمَۃُ اللّٰہِ  عَلَیْہ فرماتے ہیں:یعنی اے میرے حبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ازاواج! تم اپنے گھروں  میں  ٹھہری رہو اور اپنی رہائش گاہوں  میں  سکونت پذیر رہو(اور شرعی ضرورت کے بغیر گھروں  سے باہر نہ نکلو۔)یاد رہے! اس آیت میں  خطاب اگرچہ ازواجِ مُطَہَّرات رَضِیَ اللہ عَنْہُنَّ کو ہے لیکن اس حکم میں  دیگر عورتیں  بھی داخل ہیں ۔

(روح البیان، الاحزاب، ۷/۱۷۰ ،تحت الآیۃ: ۳۳)

وہ بہنیں جو پہنیں سدا’’ مدنی برقع‘‘                    انہیں حشر میں بخشوا غوث اعظم