Book Name:Ghos-e-Pak Ka Khandan

واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا                       اُونچے اُونچوں کے سَروں سے قدم اعلیٰ تیرا

سَر بَھلا کیا کوئی جانے کہ ہے کیسا تیرا                      اَولیاء ملتے ہیں آنکھیں وہ ہے تَلوا تیرا

 (وسائل بخشش مرمم،ص۱۹)

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ”مدنی اِنعامات“

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بیان کردہ حکایت سے جس طرح ہمارےغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ   کی والدۂ ماجدہ  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہا کے شوقِ تلاوت کا پتا چلا وہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ پیدائشی ولی ہیں،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی کرامات کا ظہور آپ کے پیدا ہوتے ہی شروع ہوگیا تھا اوروالدۂ ماجدہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہا کے شکمِ اَطہر سے ہی18پارے یاد فرماکر دنیا میں جلوہ گر ہوئے تھے۔لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی کچھ نہ کچھ وقت نکال کر تلاوتِ قرآنِ کریم  کی سعادت پائیں،اس مقصد کے لئےمدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھیں یا پڑھائیں اور ذیلی حلقے کے8مدنی کاموں میں کچھ نہ کچھ وقت دے کر اپنی قبر و آخرت کو بہتر سے بہترین بنانے کی کوشش کریں۔یاد رہے! ذیلی حلقےکے8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کاممدنی اِنْعَامات“ بھی ہے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی اِنعامات نیک بننے کا بہترین نُسخہ ہے۔لہٰذا وقت مقرَّر کر کے روزانہ فکرِ مدینہ کیجئے (یعنی مَدَنی انعامات کے مطابق آج کہاں تک عمل ہوا) رِسالے میں دیئے گئے خانے پُرکرکے ہر مدنی ماہ کی ابتدائی  تاریخ کے اندر اندر اپنی ذِمّہ دار اسلامی بہن کو جمع کروادیجئے مکتبۃ المدینہ کاشائِع کردہ کتاب''جنت کے طلب گاروں کے لئے مَدَنی گلدستہ''کے ذریعے دِیگر اسلامی بہنوں کو بھی'' مَدَنی انعامات'' پر عَمَل کرنے کی ترغیب دِلایئے۔ ہر اِسلامی بہن یہ کوشش کرے کہ وہ  عطار ؔ کی اَجمیری ، بغدادی ، مکّی اورمَدَنی بیٹی بننے کا شَرَف پاسکے۔ اِنفرادی کوشش کرنے والے ''مدنی اِنعام'' پر عمل کرتے ہوئے ہر ماہ مدنی انعامات کے کم از کم 26رسائل تقسیم کر کے اگلے ماہ وُصول