Book Name:Ghos-e-Pak Ka Khandan

سرکارِ بغداد،حضورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہِ  عَلَیْہ کی کرامت ظاہر ہوئی وہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ شیطان بڑا مکّار وعیّارہے،وہ طرح طرح کےجادوئی کرتب( (Magical tricks بھی دکھاتاہے،اس کے وار سے ہمیشہ خبردار رہنا چائیے، اپنی عقل وہوشیاری پر اعتماد کرنے کے بجائے اللہ پاک کے فضل وکرم پر نظر رکھنی چائیے۔یاد رہے! جس کے پاس مال ہوتا ہے اُس کے پاس چور آتا ہے،جس کے پا س دولتِ ایمان ہے اُس کے پاس ایمان کا لٹیرا شیطان ضرور آتاہے،جس کا ایمان جتنا مضبوط ہوتا ہے اس کے پاس اسی قدر نیکیوں  کے خزانے کی بھی کثرت ہوتی ہے،لہٰذا وہاں  شیطان بَہُت زیادہ زور لگاتا ہے۔ہمارے پیرومرشِد حُضُور ِغوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی  زوجۂ محترمہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہا کے پاس ایمان واعمال کے خزانے کے انبار دیکھ کر شیطان نے ڈاکا ڈالنے اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہا کو گمراہ کرنے کی خطرناک کوشش کی مگر ولیوں کے سردار،حضورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہکی برکت سے وہ مردود ناکام ونامُراد ہوگیا ۔

دمِ نزع شیطاں نہ ایمان لے لے                       حفاظت کی فرما دعا غوثِ اعظم

 (وسائل بخشش مرمم،ص۵۵۳)

مجلس مدنی انعامات

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آئیے! ایمان  واعمال کی حفاظت کے لئے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے دامنِ کرم سے وابستہ ہوجائیے،آئیے!شیطانی چالوں سے بچنے کے لئے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی غلامی کا پٹا اپنے گلے میں ڈال لیجئے،آئیے!غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے دامنِ کرم سے وابستہ ہوجائیے اورشیخِ طریقت،امیرِاہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے قادری عطاری سلسلے میں مرید ہو کر فیضانِ غوثِ پاک سے مالا مال ہوجائیے۔ آئیے!فیضانِ غوث و رضا سے مالا مال عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے