Book Name:Ghos-e-Pak Ka Khandan

کرنے کی بھی کوشش کیجئے۔ہَدَف فی ذیلی حلقہ: کم از کم 12 رسائل ہیں  ۔

آئیے!بطورِ تَرْغِیْب مدنی انعامات پر عمل کی ایک مَدَنی بَہار  سماعت فرمائیں  چُنانچہ

مَدَنی انعامات پر عمل کی برکت سے چل مدینہ کی سعادت مل گئی

بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک اسلامی بہن جن کی عملی زندگی کچھ ٹھیک نہ تھی بالخصوص نمازوں کی پابندی سے محرومی تھی ،فیشن پرستی اورگانے باجے سننے کی نُحوست چھائی تھی،ان کے پھوپھی زاد بھائی نے (جوکہ دعوت اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول سے وابَستہ تھے) اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے ان کے بھائی جان کوبھی دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نہ صِرف دعوت دی بلکہ اپنے ساتھ لے جانا شُروع کردیا۔بھائی جان سُنّتوں بھرے اجتماع سے واپَسی پر اجتماع کی رُوداد سناتے جن میں سیِّدی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کا ذِکرِ خیر سننے کو ملتا جس کی وجہ سے ان اسلامی بہن کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے اپنائیَّت سی محسو س ہونے لگی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ا ِسی اپنائیَّت کی سوچ نے انہیں پہلی بار 1985؁ کے سالانہ سنّتوں بھرے اجتماع کی خُصُوصی نِشَست میں شرکت پراُبھارا ۔چُنانچِہ وہ بھی اسلامی بہنوں کے ساتھ اجتماع میں شریک ہوئی جہاں انہوں نے پردے میں رَہ کر سنّتوں بھرے اجتماع میں ہونے والا بیان سُنا اور رِقّت انگیز دُعا مانگی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  اسی اجتماع میں شرکت کی برکت سے انہیں گناہوں سے توبہ کرنے کی سعادت نصیب ہو ئی،فکر آخِرت ملی ۔جس پر استِقامت پانے کے لیے انہوں  نے مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنا شُروع کر دیا ۔مَدَنی انعامات کی برکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ انہیں  چل مدینہ کی سعادت بھی نصیب ہو گئی ۔(اسلامی بہنوں کی نماز،ص۲۹۰)

” اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی