Book Name:Ghos-e-Pak Ka Khandan

لوگ اپنے گھروں کو اس حال میں لوٹےکہ تمام کے تمام پانی سے تر تھے اور پورا جیلان خوشحال ہوگیا۔

(بہجۃالاسرار،ذکرنسبہ وصفتہ، ص۱۷۳ملخصاً)

بخش دے میری ساری خطائیں                                کھول دے مجھ پر اپنی عطائیں

برسا دے رَحمت کی برکھا                         یااللہ میری جھولی بھردے

 (وسائل بخشش مرمم،ص۱۲۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اولیائے کرام کی صحبت کی برکات

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اولیائے کرام کی صحبت بگڑیاں بنادیتی ہے،اولیائے کرام کی صحبت شیطان سے بچنے کا کامیاب ترین ہتھیار ہے،اولیائے کرام کی صحبت شیطان کے واروں کو پہچاننے کا زبردست ذریعہ ہے،اولیائے کرام کی صحبت ربِّ کریم کی پہچان کا ذریعہ ہے،اولیائے کرام کی صحبت نیکیوں کا حریص اور گناہوں سےنفرت کرنے والا بنادیتی ہے،اولیائے کرام کی صحبت دنیا  و آخرت کی بھلائیاں پانے کا نسخہ ہے،اولیائے کرام کی صحبت ولایت کی منزل تک پہنچادیتی ہے۔الغرض اولیائے کرام کی صحبت میں رہنے والا انسان ان کے فیوض و برکات سے خوب مالا مال ہوتا اور رضائے الٰہی پانے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم بھی اللہ  پاککی نیک بندیوں کی صحبت اختیار کریں اور اپنی دنیا وآخرت کو بہتر بنائیں۔

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اللہ پاک نےہمارےغوث پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کو یہ طاقت و قوت بخشی تھی کہ  آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ شیطان کے خفیہ واروں کو نہ صرف اچھی طرح پہچانتے ہیں بلکہاللہ  پاک کی عطا سے ان کو ناکام بنانے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔آئیے! سنتی  ہیں کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی