Book Name:Ghos-e-Pak Ka Khandan

مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہئے اور ہر طرف نیکی کی دعوت کی دھومیں مچادیجئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہدعوت اسلامی دنیا بھرمیں کم وبیش 104شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے انہی شعبہ جات میں سے ایک ”مجلس مدنی انعامات“بھی ہےاس مجلس کا بنیادی مقصد اسلامی بہنوں،جامعاتُ المدینہ و مدارس المدینہ کی طالبات کو باعمل بنانا اور انہیں مدنی انعامات پر عمل کی ترغیب دلانا ہے۔شیخِ طریقت،امیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مَولانا ابُو بلال محّمد الیاس عطّار قادِرِی رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ارشاد فرماتے ہیں کہ کاش! دیگر فرائض  وسنن کی بجاآوری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائی اور بہنیں ان مدنی انعامات کو بھی اپنی زندگی کا دَسْتُورُ الْعَمَل  بنالیں اور تمام ذمہ دارانِ  دعوتِ اسلامی اپنے حلقے میں ان مدنی انعامات کو عام کریں تاکہ ہر مسلمان اپنی قبر و آخرت کی بہتری  کیلئے ان کو اِخلاص کے ساتھ اپناکر اللہکریم کے فضل و کرم سے جَنَّتُ الْفِردَوْس میں  اپنے مدنی حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا پڑوسی بننے کا عظیم ترین انعام پالے۔آئیے!ہم سب نِیَّت کرتی ہیں کہ نہ صرف خود مدنی انعامات پر عمل کی کوشش  کریں گی بلکہ دوسروں کو بھی اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلا ئیں  گی ۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ

مِلا سلسلہ قادری فضلِ ربّ سے                           میں ہوں کس قدر بَخْتْوَر غوثِ اعظم

(وسائلِ بخشش مُرمَّم،ص۵۵۷)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئےسُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اورآداب بَیان کرنےکی سَعَادت حاصِل کرتی ہوں۔سرکارِمدینہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سُنّت سےمَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اورجس نےمجھ سےمَحَبَّت کی وہ جنّت میں