Book Name:Imam Malik ka ishq e Rasool

آئیے!علمائے کرام کی زبانی آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی عبادت و ریاضت   اور تلاوتِ قرآن سے محبت کی چند ایمان افروز جھلکیاں سنئے اور عبادت  وریاضت پر کمربستہ ہوجائیے،چنانچہ

امام مالک کی عبادت  و ریاضت سے متعلق بزرگوں کے اقوال

٭حضرت سیِّدُنا علامہ قاضی عیاض مالکی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ لکھتے ہیں کہ حضرت سَیِّدُنَا  زبیر بن حبیب رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے فرمایا:جب بھی کسی(اسلامی)مہینے کی آمد ہوتی تو امام مالک اس مہینے کی پہلی رات کو  شب بیداری فرمایا کرتے۔٭حضرت سیدنا زبیر بن حبیب رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:میرے خیال میں آپ یہ عبادتمہینے کا استقبال کرنے کی غرض سے کیا کرتے تھے۔٭صاحبزادی فاطمہ بن مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہا فرماتی ہیں:امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ہر رات اپنا وظیفہ پورا کرتے تھے اور جب جمعہ کی رات آتی تو پوری رات اللہ پاک کی عبادت میں مشغول رہتے۔٭حضرت سَیِّدُنَا مغیرہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا بیان ہے:ایک مرتبہ رات کے وقت لوگوں کےسوجانے کے بعدمیں امام مالک بن انس کے پاس سے گزرا،میں نے دیکھا کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کھڑے ہوکر نماز میں مشغول ہیں،جب آپ سورۂ فاتحہ پڑھ چکے تو سورۂ اَلْہٰکُمُ التَّکَاثُرُ شروع کردی ،امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہجب اس آیتِ کریمہ پر پہنچے:

ثُمَّ لَتُسْــٴَـلُنَّ یَوْمَىٕذٍ عَنِ النَّعِیْمِ۠(۸) (پ،۳۰،التکاثر:۸)                                            

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:پھر بے شک ضرور اس دن تم سے نعمتوں سے پرسش ہوگی۔

تو بہت دیر تک روتے رہے۔میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی تلاوت سننے میں مشغول ہوگیااور وہیں کھڑا رہا،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  اسی آیت کو دہراتے رہے اور روتے رہےیہاں تک کہ صبح چمکنے لگی،پھرآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے رکوع کیا۔میں اپنے گھر کی جانب روانہ ہوگیا،میں وضو  کرکے مسجد میں حاضر ہوا تو کیا دیکھتا ہوں کہ مسجد میں(علمِ دین کی) مجلس قائم ہے،لوگ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے اِردْ گرد حلقہ(Circle) بناکر بیٹھے ہوئے