Book Name:Imam Malik ka ishq e Rasool

کرتے تھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کا لباس اکثر سفید ہوتاتھا اورآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ عطر لگایا کرتے تھے۔(بستان المحدثین ص۱۳ملتقطاً)

عالِمِ مدینہ کےالقابات

آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کو اِمامُ الاَئِمہ، عالِم مدینہ اور امامِ دارِالہِجرۃ کےالقاب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

عالِمِ مدینہ کےاساتذہ کی تعداد

علامہ  زُرقانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضرت سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے 900 سے زیادہ علمائے کرام رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے  علم حاصل کیا۔(شر ح الزرقانی علی الموطا، ۱/۳۵)

درس وتدریس اور فتویٰ نویسی

حضرت سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہسترہ (17)برس کی عمر میں تدریسِ علم کی مسند پر تشریف فرما ہوئے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے اسا تذہ بھی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے پاس مسائل کے حل کے لئے آتے تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے تقریباً ستر(70)سال تک فتویٰ نویسی فرمائی اور لوگوں کو علم سکھاتے رہے۔ جلیل ُ القدرتابعینِ کرام رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہسے فقہ اور حدیث کا علم حاصل کرتے رہے۔(سیر اعلام النبلاء،۷/۲۸۷ ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! عالِمِ مدینہ حضرت سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ وہ عظیم محدث اور فقیہہ ہیں،جنہیں محدثین و فقہائے کرام رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن میں ایک خصوصی(Special)مقام حاصل ہے۔آئیے!آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکی تعریف وتوصیف میں2 روایات ملاحظہ کیجئے،چنانچہ