Book Name:Imam Malik ka ishq e Rasool

کریں۔جھوم جھوم کر آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نعتیں پڑھیں اورسنیں،آپ کی شان بیان کریں اور سنیں اور درود پاک  کی کثرت کرتی رہیں اِنْ شَآءَاللہ اس کی خوب خوب برکتیں نصیب ہوں گی۔

(4)دوستوں سے دوستی ،دشمنوں سے دشمنی

عشق کے تقاضوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ  جس طرح ایک سچے عاشق کو اپنے مَحْبُوب   سے نسبت رکھنے والی ہرچیز سے محبت ہوتی ہے،اپنے مَحْبُوب   کے دوستوں اور اس کے عزیزوں سے عقیدت ہوتی ہے اسی طرح اس کے دشمنوں سے دشمنی رکھنا،ان سے تعلق(Relation)نہ رکھنا بھی عشق کاتقاضا ہے۔لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی سرورِ کونین،نبیِّ حرمین صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے نسبت رکھنے والی چیزوں کو محبو ب رکھیں،آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دوستوں یعنی صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  اور آپ کے اہلِ بیتِ اطہار رِضْوَانُ اللّٰہ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  سے مَحَبَّت و اُلفت رکھیں،آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ذات اور آپ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے تعلق رکھنے والوں کی بے ادبی  و گستاخی کرنے والوں سے بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔

اگر ہم دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہیں گی تو نہ صرف  عشقِ مصطفے نصیب ہوگا بلکہ اس کے تقاضے پورے کرنے کی سوچ بھی نصیب ہوگی۔اللہ کریم ہم سب کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتی ہوں۔سرکارِابدِ قرار،شفیعِ روزِ شمار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے