Book Name:Imam Malik ka ishq e Rasool

احتیاط کیجئے کہ جوتوں کی آواز پیدا نہ ہو۔ ٭بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ راہ چلتے ہوئے جو چیز بھی آڑے آئے  اُسے لاتیں مارتے  جاتے ہیں،یہ قطعاً غیرمُھَـذَّب طریقہ ہے،اِس طرح پاؤں زخمی ہونے کا بھی اندیشہ رہتا ہے،اخبارات یا لکھائی والے ڈبوں، پیکٹوں اور مِنرل واٹر کی خالی بوتلوں وغیرہ پر لات مارنا   بے اَدَبی  بھی ہے۔

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ16 (312صفحات)اور120صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اورامیرِاہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دو رسالے”101مدنی پھول“اور”163مدنی پھول“ھدِيَّةً حاصِل کیجئےاور پڑھئے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد