Book Name:Imam Malik ka ishq e Rasool

کا فرشتہ تشریف نہیں لایا اورابھی ہوش و حواس کام کررہے ہیں،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم  خوابِ غفلت سے بیدار ہوکرفرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ نفل عبادات کی بجاآوری کے لئے بھی اپنے آپ کو تیار کریں اور یہ مدنی سوچ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سےاستقامت کے ساتھ وابستہ رہیں۔اور دوسری اسلامی بہنوں کو بھی نرمی سے مدنی ماحول کے قریب کریں  ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوت اسلامی نے نفرتوں کو مٹانے اور محبتوں کو پروان چڑھانے کے لئے ” مجلسِ اِزْدِیادِ حُبّ “ قائم فرمائی ہے 

”مجلس ”اِزدیادِ حُبّ“

وہ پُرا نی اسلامی بہنیں جو پہلے آ تی تھیں مگر اب نہیں آتیں اُنہیں مَدَنی ماحول میں فَعال کرنا،اُن سے پیشگی وَقْت لے کر اِنْفِرادی طور پر گھر جاکر ملاقات کرنا، اُنہیں سُنّتوں بھرے اِجتماعات میں آنے کا ذہن دینا، اُنہیں مدرسۃُ المدینہ بالغات میں شرکت کروانا،اُن کی خوشی،غمی،بیماری و فوتگی وغیرہ کے معامَلات میں شریک ہونا اور مشکلات میں مکتوبات و تعویذاتِ عطّاریہ کی ترکیب کرنا وغیرہ اِس مجلس کے مقاصِد میں شامل ہے۔اللہ کریم”مجلس اِزدِیادِ حُبّ“ کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الاَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

عشقِ رسول کے تقاضے

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! ہم حضرت سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کے عشقِ رسول کے بارے میں سن رہی ہیں۔یقیناً آج کثیرمُسَلمان  سرورِ ذیشان،محبوبِ رحمٰن صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سےعشق ومَحَبَّت کا دعویٰ