Book Name:Imam Malik ka ishq e Rasool

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آئیے!اب عالِمِ مدینہ حضرت سَیِّدُنا اما م مالک  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا مختصر تذکرۂ خیر سنتی  ہیں:

حضرت سیدنا امام مالک رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی ولادت و سِلسلۂ نسب

حضرت سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی ولادت باسعادت درست ترین قول کے مطابق(ماہ ربیع الاول) 93؁ھ مَدِینہ مُنوَّرہ میں ہوئی۔(تذکرۃ الحفاظ،الجزء الاول،۱/۱۵۷)۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا نام مالک اور کنیت ابوعبداللہ ہے،آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا سلسلہ نسب یہ ہے:مالک بن انس بن مالک بن ابوعامر۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کےپر دادا(Great grandfather)ابوعامریَمَنسے مدیْنۂ منوَّرہ منتقل ہوکر نعمتِ اسلام سے سرفراز ہوئے اور صحابی ہونے کا شرف حاصل کیا۔(ترتیب المدارک،۱/۴۷ملخصاً)حدیثِ پاک کی مشہور کتاب”مُؤطّا امام مالک“حضرت سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکی تصنیفِ لطیف ہے۔ (ترتیب المدارک، ۱/۱۰۰،۱۰۱مفہوماً)حضرت سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا وصال مدیْنۂ منورہ میں 179ہجری ماہ ربیع الاول  میں ہوا،جنت البقیع میں سرکارِ ابدِ قرار،شفیعِ روزِ شمار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے شہزادے حضرت سیدنا ابراہیم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے قرب میں آپ کو سپردِ خاک کیا گیا۔(تذکرۃ الحفاظ، ۱/۱۵۷۔) وفیات الاعیان، ۴/۵ملخصاً)اور یہیں پر آپرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا مزارِ  عالیشان بھی ہے۔

عالمِ مدینہ کا حُلْیۂ مبارک

عالِمِ مدینہ حضرت سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ دراز قد، فربہ جسم،سفید رنگ  مائل بہ زردی تھے۔سر اور داڑھی کے بال سفید، نہایت خوش لباس تھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ شہرِ عَدن کے بنے ہوئے نہایت نفیس اور بیش قیمت کپڑے پہنتے تھے۔اس کے علاوہ خراسان اور مصر کے اعلیٰ قسم کے کپڑے بھی پہنا