Book Name:Ita'at-e-Mustafa

ابی الدرداء رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ، ۸/۱۷۱، حدیث: ۲۱۷۹۱)

پتلی پتلی گُلِ قُدس کی پتیاں
اُن لبوں کی نزاکت پہ لاکھوں سلام

جس کی تسکیں سے روتے ہوئے ہنس پڑیں

اس تبسُّم کی عادت پہ لاکھوں سلام

سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پسند اپنی پسند

حضرت سیّدنا اَنَس بن مالک  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ ایک دَرْزی نے رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دعوت کی،(حضرت سَیِّدُنا اَنَس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:)آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم َکے ساتھ میں بھی دعوت میں شریک ہوگیا، دَرْزی نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّم َکے سامنےروٹی،کدّو(یعنی لوکی شریف)اورگوشت کا سالَن رکھا ۔میں نے دیکھا نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ برتن سے کدّو شریف تلاش کر کے تَناوُل فرمارہے ہیں(اس کے بعدآپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اپنا عمل بتاتے ہوئے فرماتے ہیں:)فَلَمْ اَ زَلْ اُحِبُّ الدُّبَّا ءَمِنْ یَوْمِئِذٍ یعنی اس دن کے بعد سے میں کدّو شریف کو پسند کرتا ہوں۔ (بخاری، کتاب البیوع ،باب ذکر الخیاط،۲/۱۷، حدیث: ۲۰۹۲)

سُبْحٰنَ اللہ! صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  میں نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیروی کا کیسا جذبہ تھااور یہ حضرات آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ہر اَداکو اَپنانے کاکیسا شوق رکھتے تھے،ان کی رسولِ مقبول، بی بی آمنہ کے مہکتے پھول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے محبت کا عالم تو دیکھئے کہ رسولِ خدا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ جس چیز کو پسند فرماتے  یہ حضرات بھی اسی چیز کو اپنی پسند کا حصہ بنالیا کرتے،پھرسرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ