Book Name:Ita'at-e-Mustafa

وَسَلَّمَ کی اِطاعت وفرمانبرداری کا دَرس دیتے ہوئے  صحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  نے زَمانۂ جاہلیت کی وہ تمام  فُضول رَسْمیں ختم فرمادیں،جن پر عرصہ درا ز سے عمل جاری تھا۔

کاش!صحابۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکے صدقے میں محمدٌرَّسُوْلُ اللہ، مدینے والےمُصْطَفٰے، کعبےکےبدرالدجیٰ،طیبہ کے شمسُ الضحیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اِطاعت کا جذبہ نصیب ہوجائے۔

کن کاموں میں اطاعت لازِم ہے؟

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! نبیِّ کریم ،روفٌ رَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا حکم ماننا اِطاعتِ مُصْطَفٰےکہلاتاہے۔اطاعت میں ہروہ کام  شامل ہے،جن سے بچنے کا حکم ہے اور وہ کام  بھی داخل  ہیں جنہیں کرنے کا حکم اِرْشادفرمایا ہے۔جس طرح نماز پڑھنا، زکوٰۃ دینا، روزہ رکھنا اوردیگر نیک کام ضروری ہیں،اسی طرح جُھوٹ،غیبت،چُغلی،موسیقی وغیرہ گُناہوں سے بچنا بھی  لازِم ہے۔ مگرافسوس! آج مُسلمانوں نےدِین سے دُوری کےباعث اللہ پاک  اوراس کے رسُول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اِطاعت وفرمانبرداری  کو چھوڑدیا ہے،شاید اسی وجہ سے مُعاشرے میں گُناہ عام ہوتے جارہے ہیں۔ جس طرف نظر اُٹھائیے بے عملی ،بے راہ روی اور سُنَّتوں  کی خِلاف  وَرزی کے دل سَوز نَظارے ہیں۔نمازیں چھوڑنا،گالیاں دینا،تہمتیں  لگانا،بدگمانیاں  کرنا،غیبتیں کرنا،لوگوں کے عیب جاننے کی کوشش میں رہنا،معلوم ہونے پران کے عیبوں کواُچھالنا،بات بات پہ جھوٹ بولنا،جھوٹے وعدے کرنا، کسی کا مال ناحق کھانا، فلموں ڈراموں،گانے باجوں کے نشے میں گُم رہنا،سرِعام سُود ورِشوت کا لَیْن دَیْن کرنا، ماں باپ کی نافرمانی کرنا، غُرُوروتکبر،حَسَدورِیا کاری اوربُغض وکِیْنہ جیسے بے شُمارگُناہ عام ہیں۔یاد رکھئے!ایک دن مَوْت ہمارا زندگی کا رشتہ کاٹ کرہمارے  آراستہ وپیراستہ کمروں کے نَرْم وآرام دِہ گدیلوں سے اُٹھا کرقبر کی  مَٹّی