Book Name:Ita'at-e-Mustafa

پرسُلادےگی،پھر پچھتانے سے کچھ ہاتھ نہ آئے گا۔لہٰذا وقت کو غنیمت جانتے ہوئے گُناہوں سے سچی تَوْبہ کیجئے!اور نیکیوں میں وَقْت گُزارئیے ۔آئیے! اِطاعتِ مُصطفٰے کا جَذبہ پیدا کرنے کے لئے8 فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتی ہیں:

فضائل پرمُشتمل 8فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:

(1)اللہ پاک کے نزدیک سب سےزِیادہ  پسندیدہ کام،نماز کو اس کے وَقْت پر اَداکرنااور والِدَین سے نیکی کرنا ہے۔ (الجامع الصغیر:۱/۱۸،حدیث:۱۹۶)

(2)اللہ پاک کے نزدیک فرائض کے بعد سب سےزِیادہ  پسندیدہ کام کسی مسلمان کے دل میں خُوشی داخل کرنا ہے۔ (الجامع الصغیر:۱/۱۹،حدیث:۲۰۰)

(3)اللہ پاک کے نزدیک سب سے پسندیدہ گھر وہ ہے، جس میں یتیم کو عزّت دی جاتی ہو۔ (الجامع الصغیر:۱/۲۰،حدیث:۲۱۹)

(4)کوئی اپنےمُسَلْمان بھائی کو اس سے زیادہ اَفْضل فائدہ نہیں دے سکتا کہ اسے کوئی اچھی بات پہنچے تو وہ اپنے بھائی کو پہنچا دے۔(جامع بیان العلم و فضلہ، باب دعاء رسول اللہ لمستمع العلم و حافظہ و مبلغہ، الحدیث :۱۸۵، ص۶۲)

(5)اچھی بات کے علاوہ اپنی زبان کو روکے رکھو،اس طرح تم شیطان پر غالب آجاؤگے۔(الترغیب والترھیب ،کتاب الادب وغیرہ، باب الترغیب فی الصمت ...الخ ، رقم ۲۹، ج۳ ، ص ۳۴۱)

(6)مومنوں میں کامل ترین شخص وہ ہے ،جو ان میں زیادہ اچھے اخلاق والا ہے اور تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو اپنے اَہْلِ خانہ کے معاملہ میں بہتر ہو۔  (جامع ترمذی ،کتاب الایمان ،با ب ماجاء فی استکمال الایمان وزیادتہ ونقصانہ ،رقم ۲۶۲۱ ،ج۴ ،ص ۲۷۸)