Book Name:Ita'at-e-Mustafa

(6) جو کسی مومن کو نقصان پہنچائے یا اس کے ساتھ  دھوکہ بازی کرے وہ مَلْعُون ہے۔(سنن الترمذی، کتاب البروالصلۃ، باب ماجاء فی الخیانۃوالغش، الحدیث:۱۹۴۸، ج۳،ص۳۷۸)

(7)  جو اپنے کسی مُسلمان بھائی کو اس کے کسی ایسے گُناہ پر عار(شرم)دِلائے گا، جس سے وہ توبہ کر چکا ہو تو، عار(شرم)دِلانے والا اس وقت تک نہیں مرے گا جب تک کہ وہ خُود اس گُناہ کو نہ کر لے۔ (احیاء علوم الدین،کتاب آفات اللسان،الآفۃ الحادیۃعشرالسخریۃوالاستھزاء،ج۳، ص۱۶۳)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اگر ہم بھی بیان کردہ فرامینِ مُصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر عمل  کرنے میں کامیاب ہوجائیں تواِنْ شَآءَاللہہماری زِندگی میں  بھی نیکیوں کی مدنی بہارآجائے گی اور  گُناہوں بھری زِندگی سے چُھٹکارا مل جائےگا۔آئیے!ہم بھی پانچوں نمازیں  پڑھنے،والدین اورتمام مُسلمانوں سے اچھاسُلُوک کرنے ،مُسلمانوں کی دل آزاری سے بچنے ،ان کا دل خُوش کرنے ،یتیموں پرشفقت کرنے،طاقت کے مطابق اہل و عیال کی مدنی تَربِیَت کرنے، مسلمانوں کواچھی باتیں بتانے ،ان کے عیبوں کو چھپانے،مُصیبت پر  صَبْرکرنے ،ظُلم و زِیادتی،فُحُش گوئی ،بُغْض وکینہ ،وعدہ خلافی ،دھوکہ دَہی  وغیرہ گُناہوں سے بچنے کی خُود بھی نِیَّت کر تی ہیں اور اِنْ شَآءَ اللہ دوسرے کو بھی بچائیں گی۔اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی  اِدارے  مکتبۃُ المدینہ کی  دوکتب’’جنّت میں لے جانے والے اعمال ‘‘اور’’جہنّم میں لے جانے والے اعمال ‘‘کا مُطالعہ کیجئے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیٹھنے کی چند سُنّتیں اور آداب

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آئیے! دعوت ِ اسلامی کے اشاعتی ادارے  مکتبۃ المدینہ کی کتاب