Book Name:Ita'at-e-Mustafa

(7)جو اپنے کسی بھائی کے کسی عیب کو دیکھ لے او راس کی پردہ پوشی کرے تو اللہ پاک اسے اس پردہ پوشی کی وجہ سے جنت میں داخل فرمائے گا۔(المعجم الکبیر مسند عُقْبَہ بن عامر، رقم ۷۹۵، ج۱۷، ص ۲۸۸)

 (8)جس کے مال یاجان میں مصیبت آئی، پھر اس نے اسے پوشیدہ رکھا اور لوگوں پر ظاہر نہ کیا تو اللہ پاک پرحق ہے کہ اس کی مغفرت فرما دے۔(المعجم الاوسط للطبرانی،ج ۱،ص ۲۱۴،حدیث:۷۳۷)

وعیدوں پر مشتمل7 فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:

آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے جن گُناہوں کی مَذمّت بیان فرمائی اور  بچنے کا حکم دیا، ان سے   بچنابھی اِطاعتِ رسول ہے ،آئیے !ا س ضمن میں   بھی 7 فرامین ِ مُصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  سنتی ہیں :

(1)دو شَخْص ایسے ہیں جن کی طرف اللہ پاک قِیامت کے دن نَظَرِ رحمت نہیں فرمائے گا ، رشتہ کاٹنے والا اور بُرا پڑوسی۔ (الجامع الصغیر:۱/۱۷،حدیث:۱۶۲)

(2)ظُلم سے بچو! اس لیے کہ وہ قِیامت کے اندھیروں میں سےہے۔ (الجامع الصغیر:۱/۱۵،حدیث:۱۳۶)

(3)فُحُش گوئی سخت دِلی سے ہے اور سخت دِلی آگ میں ہے۔(سُنَنُ التِّرْمِذِیّ ج۳ ص۴۰۶ حدیث۲۰۱۶)

(4)بُغْض رکھنے والوں سے بچو،کیونکہ بُغْض دِین کو تباہ کردیتا ہے۔( کنز العمال، الحدیث: ۵۴۸۶، ج۳،الجزء الثالث ،ص۲۸)

(5)جو مُسلمان وعدہ خِلافی کرے،اس پر اللہ پاک اورفرشتوں اورتمام انسانوں کی لعنت ہے اوراس کانہ کوئی فرض قبول ہوگانہ نفل۔(صحیح البخاری،کتاب الجزیۃ والموادعۃ،باب اثم من عاھدثم غدر، الحدیث۳۱۷۹، ج۲،ص۳۷۰)