Book Name:Ita'at-e-Mustafa

المدینہ سے شائع کردہ کتاب ''اسلامی بہنوں کی نماز'' سے د یکھ دیکھ کر سکھایئے، مدرسۃ المدینہ (بالغات )''مدنی پھولوں ''کے مطابق لگایئے، ٭ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مدرسۃُ المدینہ بالغات میں حاضِری کی بَرَکت سے اچھی صُحبت مُیسّرآتی ہے۔٭مدرسۃُ المدینہ بالغات کی بَرَکت سے قرآنِ کریم پڑھنے سُننے کی سعادت ملتی ہے ٭مدرسۃُ المدینہ بالغات کی بَرَکت سے مَدَنی انعامات پر عمل کا جذبہ ملتا ہے٭ مدرسۃ المدینہ (بالغات ) عِلْمِ دِیْن  سیکھنے سکھانے کا بھینہایت مُوثر ذریعہ ہے  اور دِین کی باتیں سیکھنے کی فضیلت کے بارے میں منقول ہے کہ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ نے حضرت سیِّدُنا مُوسیٰ کَلِیْم ُاللہعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وَحْی فرمائی: بھلائی کی باتیں خُود بھی سیکھو اور دوسروں کو بھی سکھاؤ،میں بھلائی سیکھنے اورسکھانے والوں کی قبروں کو روشن فرماؤں گا تاکہ ان کو کسی قسم کی وَحشت نہ ہو۔(حِلیۃُ الاَولِیاء، ۶/۵،حدیث۷۶۲۲)

آئیے! تر غیب کے لئے مدرسۃ المدینہ (بالغات) کی ایک مدنی بہار سنئے اور جھومئے۔ چنانچہ

گناہوں بھری زندگی سے نَجات“

       بابُ المدینہ(کراچی) میمن سوسائٹی میں رہائش پذیر ایک اسلامی بہن جن کے شب و روز اللہ کریم کی نافرمانی میں بسر ہو رہے تھے ، ناچ گانوں کاجنون کی حد تک شوق تھا،قرب و جوار میں ہونے والی شادی بیاہ کی تقریبات میں انہیں گانے اور ڈانس کے لیے بلایا جاتا تھا مَعَاذَ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ۔ سینکڑوں گانے ان کو نہ صرف زبانی یاد تھے بلکہ ان میں سے ہر گانے پر ڈانس بھی کر سکتی تھی۔ان ہی بے ہودگیوں میں ان کی زندگی کا ایک حصہ ضائع ہوچکا تھا ، وہ تو قسمت اچھی تھی کہ ایک دن دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ایک باپردہ اسلامی بہن سے ملاقات ہوگئی ، انہوں نے شفقت فرماتے ہوئے نیکی کی دعوت کے دوران گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا،ان کی دعوت کی برکت سے قبرو آخرت کی تیاری کا ذہن