Book Name:Ita'at-e-Mustafa

سُنَّتوں بھرے اجتماع میں بھیجا کریں۔

مجلس کا تعارف

مدرسۃ المدینہ للبنات میں قاریہ اسلامی بہنیں مدنی منیوں کو فیِ ْسَبِیْلِ اللہ قرآنِ پاک حفظ و ناظرہ کی مُفْت تعلیم دیتی ہیں۔مدرسۃ المدینہ بالغات میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنیں گھروں میں اجتماعی طور پر فیِ ْسَبِیْلِ اللہ قرآن پڑھاتیں ،نماز، دُعائیں اور ان کے مخصوص مسائل وغیرہ سکھاتی ہیں۔ مدرسۃ المدینہ للبنات آن لائن میں اسلامی بہنیں، اسلامی بہنوں کو بذریعہ انٹرنیٹ دُرست ادائیگی کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھاتی اور ان کی سنّت کے مطابق تربیت کرتی ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ کم و بیش65  ممالک میں طلبہ و طالبات انٹرنیٹ کے ذریعے قرآنِ کریم  کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8 مَدَنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”مدرسۃُالمدینہ بالغات “

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اطاعت مصطفے کا جذبہ  پانے کا ایک  بہترین ذریعہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہ کر ذیلی حلقے کے8مدنی کاموں میں حصہ لینا بھی ہے۔یاد رہے!ذیلی حلقے کے8مَدَنی کاموں میں سےروزانہ کاایک مَدَنی کام مَدْرَسۃُ المدینہ بالغاتمیں پڑھنا یا پڑھانا بھی ہے۔فی ذَیلی حلقہ کم از کم ایک مدرسۃ المدینہ (بالِغات) کا اہتمام کیجئے،مدرسۃُ المد ینہ میں پڑھنے والیوں کا ہَدَف کم از کم 12اسلامی بہنیں ہیں،(دورانیہ زیادہ سے زیادہ1گھنٹہ 12 مِنَٹ) صبح 8:00 تااذانِ عصر تک کسی بھی وقت(با پردہ جگہ میں ) ترکیب کی جا سکتی ہے، دُرُست قرآنِ پاک پڑھنا سکھانے کے ساتھ ساتھ غُسل، وُضُو،نماز، سُنّتیں،  دُعائیں نیز عورتوں کے شرعی مسائل وغیرہ زبانی نہیں بلکہ مکتبۃ