Book Name:Kamalaat-e-Mustafa

ہیں۔٭کتنےہی انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام آسمانِ نبوت پر اپنے اپنے دور میں ستاروں کی طرح چمکتے رہےاور جب ان کی مدت ختم ہوگئی تو  چُھپ گئے مگر رحمتِ کونین،نانائے حسنین صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ آسمانِ نبوت پر  ایسے سورج بن کر چمکے جو نہ پہلے کبھی ڈُوبا ہے نہ آئندہ ڈُوبے گا۔

٭مرحبا یا مُصْطَفٰے٭مرحبا یا مُصْطَفٰے٭مرحبا یا مُصْطَفٰے٭مرحبا یا مُصْطَفٰے

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہمارے آقا، دوعالم کے داتا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے معجزات بے شمار ہیں، اللہ پاک نے اپنی عطا سے آپ کو ایسا زبردست اختیار اور قُوت عطا فرمائی ہے کہ  جس کا اندازہ بھی نہیں کیا جا سکتا۔اللہ پاک کی عطا سے“آپ نے اُنگلی کے اِشارے سے چاند کے 2ٹکڑے کیے،اللہ پاک کی عطا سے“آپ نے دُعا فرمائی تو ڈُوبا سورج پلٹ آیا،اللہ پاک کی عطا سے“ آپ پانی میں پتھرکو تیرا دیںاللہ پاک کی عطا سے“آپ نے لکڑیاں بلب کی مانند روشن فرما دِیں۔اللہ پاک کی عطا سے“لعابِ دہن(یعنی تھوک مبارک) ڈال کر کھاری کنوؤں کو میٹھا کردیا۔اللہ پاک کی عطا سے“آپ نے تو اُنگلیوں سے پانی کے چشمے بہا دیے،اللہ پاک کی عطا سے“شَجَر و حَجَر سے کلام کیا ،اللہ پاک کی عطا سے“ درخت آپ کی بارگاہ میں حاضری کوآیا،اللہ پاک کی عطا سے“تھوڑا سا دودھ ستّر(70) آدمیوں کو کافی ہو گیا،اللہ پاک کی عطا سے“ تھوڑا ساکھانا کثیر جماعت کو کفایت کرگیا،

اللہ پاک کی عطا سے“آپ کی برکت سے جانورانسانی بولی بولنے لگے، الغرض! اللہ پاک نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بہت سے اِختیارات عطا فرمائے۔ آئیے! حصولِ علمِ دین کے ساتھ ساتھ محبتِ رسول،اُلفتِ رسول،عشقِ رسول بڑھانے کی نیت سے چند مزید معجزاتِ رسول سنتے ہیں:

کھانے میں برکت ہو گئی: