Book Name:Kamalaat-e-Mustafa

بیٹھنے کی چند سُنّتیں اور آداب 

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !آیئے بیٹھنے کی چند سنتیں اور آداب سنتے ہیں ٭سُرین زمین پر رکھیں  اور دونوں گھٹنوں کو کھڑاکر کےدونوں ہاتھوں سےگھیرلیں اورایک ہاتھ سےدوسرے کو پکڑ لیں، طرح بیٹھنا سنت ہے( لیکن اس دوران گھٹنوں پر کوئی چادروغیرہ اوڑھ لینا بہتر ہے۔) (مراٰۃالمناجیح،ج۶،ص۳۷۸ ملخصاً) ٭چار زانو(یعنی پالتی  مارکر)بیٹھنابھی نبیِّ کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَسےثابت ہے۔٭جہاں کچھ دھوپاور کچھ چھاؤں ہووہاں نہ بیٹھیں۔اللہپاک کےمَحبوب،دانائےغُیوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:  تم میں سے کوئی سائے میں ہو اور اس پر سے سایہ رخصت ہوجائے اور وہ کچھ دھوپ کچھ چھاؤں میں رہ جائے تو اسے چاہيے کہ وہاں سےاٹھ جائے ۔ (سنن ابی داؤد،کتاب الادب،باب فی الجلوس بین الظل والشمس،  ۴/۳۳۸ حدیث۴۸۲۱)٭قبلہ رخ ہوکربیٹھیں۔(رسائل عطاریہ،حصہ۲،ص۲۲۹)٭اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنت،مَوْلانا شاہ امام احمدرضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰن  لکھتےہیں:پیر واستاذکی نشست پر انکی غیبت (یعنی غیر موجودگی )میں بھی نہ بیٹھے۔(فتاوٰی رضویہ،ج۲۴، ص۳۶۹/۴۲۴) ٭جب کبھی اِجتِماع یا مجْلِس میں آئیں تولوگو ں کو پھلانگ کر آگےنہ جائیں جہاں جگہ ملے وہیں بیٹھ جائیں۔٭جب بیٹھیں تو جوتےاتارلیں آپ کے قدم آرام پائیں گے۔(جامع الصغیر ،الحدیث۵۵۴،ص۴۰ ) ٭مجلس سے فارغ ہوکر یہ دعا تین بار پڑھ لیں تو  گناہ معاف ہوجائیں گااور جواسلامی بھائی مجلسِ خیر و مجلسِ ذکر میں پڑھے تواس کیلئےاس خیرپرمہر لگادی جائےگی۔وہ دعایہ ہے:’’سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِ کَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ‘‘ ترجمہ: تیری ذات پاک ہےاوراےاللہ!تیرے ہی لئے تمام خوبیاں ہیں،تیرےسواکوئی معبود نہیں،تجھ سےبخشش چاہتاہوں اور تیری طرف تو بہ کرتا ہوں۔(سنن ابی داؤد،کتاب الادب، باب فی کفارۃ المجلس، الحدیث: ۴۸۵۷، ۴/۳۴۷) ٭جب کوئی عالم باعمل یا متقی شخص  یا سَیِّدصاحب یا والدین آئیں تو تعظیماً کھڑے ہوجانا ثواب ہے۔