Book Name:Kamalaat-e-Mustafa

  رہا ہے، کنیز سے پوچھا کہ کیا وہ مشکیزہ سرکارِ عالی وقار،مکے مدینے کے تاجدارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں نہیں لے گئی؟  اس نے کہا: میں نے ویسے ہی کیا جیسے آپ نے کہا تھا، بھلے آپ خود جا کر تصدیق(Verify) کر لیں۔ حضرت اُمِّ سُلَیْم رَضِیَ اللہُ عَنْہَا  بارگاہِ رسالت مآب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں حاضر ہوئیں اور عرض کی: میں نے آپ کی خدمت میں گھی کا مشکیزہ بھیجا،اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ بھیجا ،وہ مشکیزہ پہلے کی طرح بھرا ہوا ہے اور اس سے اسی طرح گھی ٹپک رہا ہے۔ تو فخرِ دو عالم نورِ مجسم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا: کیا تُو اس بات سے تعجب کرتی ہے؟ اللہ  پاک نے تجھے کھلایا ہے جس طرح تُونے اس کے نبی کو کھلایا،کھاؤ اور کھلاؤ۔ اُمِّ سُلَیْم رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کہتی ہیں: میں گھر آئی اور میں نے اس گھی کو مختلف پیالوں میں ڈال دیا اور کچھ گھی اس مشکیزے میں رہنے دیا جس سے ہم نے ایک یا دو مہینے تک سالن بنایا۔(مجمع الزوائد و منبع الفوائد، کتاب علامات النبوہ ،باب معجزاتہ فی الطعام و برکتہ فیہ،۸/۵۴۳، حدیث:۱۴۱۲۶)

اِنہیں خُدا نے کِیا اپنے مُلک کا مالک                                     اِنہِی کے قَبْضے میں ربّ کے خَزانے آئے ہیں

جو چاہیں گے جِسے چاہیں گے یہ اُسے دیں گے

سُنو گے لَا نہ زبانِ کریم سے نوریؔ                   کریم ہیں یہ خَزانے لُٹانے آئے ہیں

یہ فَیْض و جُود کے دریا بہانے آئے ہیں

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی چینل دیکھنے کی برکتیں اور ترغیب

      میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!عشقِ رسول کا جام پینے کے لئےمدنی چینل دیکھتے رہئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مدنی چینل دیکھنے کی بہت  برکات ہیں ،٭مثلاًمدنی چینل دیکھنے کی برکت سے دِینی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے ٭ مدنی چینل دیکھنے کی برکت سے گناہوں بھرے چینلز دیکھنے سے جان چُھوٹ سکتی