Book Name:Kamalaat-e-Mustafa

٭مفتی احمدیارخان نعیمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیلکھتےہیں:بزرگوں کی آمد پریہ دونوں کام یعنی تعظیمی قیام اوراستقبال(خوش آمدید کہنا)جائز بلکہ سنتِ صحابہ ہے۔(مراٰۃالمناجیح ،ج۶، ص ۳۷۰، جملہ منقول از سنتیں اور آداب،ص۹۹، بتغیر)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِشریعت حصّہ16 (312صفحات)120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کےدو رسالے ”101 مدنی پھول“اور ”163 مدنی پھول “ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنّتوں کی تربیت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِنْ شَآءَ اللہ!آئندہ ہفتے کے بَیان کا موضوع ہوگا ”امام مالک کا عشقِ رسول“،جس میں ہم عالِمِ مدینہ حضرت سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا مختصرتعارف،آپ کی  دِینی خدمات اور آپ کے متعلق فرامینِ رسول سننے کی سعادت حاصل کریں گے،شہرِ مدینہ،خاکِ مدینہ اورحدیثِ پاک کے ادب  وتعظیم کے بارے میں آپ کی سیرت کے چند ایمان افروز واقعات بھی بیان ہوں گے،امام  مالک کتنے بڑے عبادت گزار تھے،تلاوتِ قرآن سے آپ کو کیسی مَحَبَّت تھی اور آپ کا اندازِ عبادت کس قدرایمان افروزتھا،اس بارے میں علمائے کرام کے ارشادات بھی ہم سنیں گے۔لہٰذا!آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیّت کیجئے،نہ صرف خود آنے کی بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دُوسروں کو بھی ساتھ لانے کی نیّت کیجئے اورہاتھ اُٹھا کر زور سے کہیے:

اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ