Book Name:Kamalaat-e-Mustafa

ہے٭ مدنی چینل دیکھنے کی برکت سے نماز روزہ وضو غُسل اور دیگر فقہی  مسائل سیکھنے کی سعادت نصیب ہوتی ہے ٭مدنی چینل دیکھنے کی برکت سے خوب خوب سُنّتیں سیکھنے کو ملتی ہیں ٭ مدنی چینل دیکھنے کی برکت سے بزرگانِ دِینرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہم اجمعین کے خوفِ خدا اور عشقِ مصطفےٰ سے معمور واقعات سننے کی توفیق ملتی ہے ٭مدنی چینل دیکھنے کی برکت سے دیدارِ امیر اہلسنّت نصیب ہوتا ہے ،٭ مدنی چینل دیکھنے کی برکت سے دعوتِ اسلامی کی اپ ڈیٹس حاصل ہوتی ہیں٭ مدنی چینل دیکھنے کی برکت سے عمل کا جذبہ نصیب ہوتا ہے ٭ مدنی چینل دیکھنے کی برکت سے تلاوت،حمد،مُناجات، نعت اور منقبتیں سننے کی سعادت ملتی ہے ،لہٰذا جب بھی کسی  سے ملاقات ہویا فون پر بات ہو ،کسی تقریب میں جائیں، کہیں سُنّتوں بھرا  بیان کرنے کی ترکیب ہو، ہر ایک کو مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دیجئے کیوں کہ مدنی چینل دیکھنے کی دعوت دینا بھی نیکی کی دعوت دینے کا ذریعہ ہے۔اللہ  کرے کہ ہم خود بھی مدنی چینل دیکھیں اور گھر والوں کو بھی مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیں ۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھےمیٹھےاسلامی  بھائیو!بیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئےسُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اورآداب بَیان کرنےکی سَعَادَت حاصِل کرتاہوں۔تاجدارِرسالتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سُنّت سےمَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سینہ تِری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا                                   جنّت میں پڑوسی مُجھے تُم اپنا بنانا


 

 



[1]    مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵