Book Name:Kamalaat-e-Mustafa

بالغان کی تعدادبڑھانے کا طریقہ،آداب مسجد،مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں سے ماخوذ مدنی پھول اور اس کے علاوہ کئی مدنی پھول بیان کئے گئے ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ملک بھر میں کم و بیش اَٹھارہ ہزار پانچ سو تریسٹھ(18563)مدرسۃ المدینہ بالغان لگائے جارہے ہیں۔جن میں کم و بیش ایک لاکھ بارہ ہزارتین سواَسّی(112380)عاشقانِ رسول فی سبیل اللہ تعلیمِ قرآن حاصل کررہے ہیں۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

خزانے لُٹانے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم معجزات اور کمالاتِ مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے متعلق سُن رہے تھے۔ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سراپا معجزات ہیں، جتنی کثرت سے معجزات کا صدور آپ سے ہوا اورکسی نبی سےنہیں ہوا۔احادیثِ طیبہ میں کئی ایسےواقعات ملتےہیں کہ جب سَروَرِکائنات،شاہِ موجوداتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی توجہ سے تھوڑا سا کھانا کئی افراد کے لیے کئی کئی مہینوں کے لیے کافی ہوجاتا تھا۔ ان واقعات سے اندازہ ہوگا کہ اللہ پاک نے اپنے مدنی حبیب،حبیبِ لبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو کتنے اختیارات عطا فرمائے ہیں۔ جس کے حق میں آپ کے ہاتھ اُٹھ جاتےیا جس کے لیے آپ کے مبارک لب جنبش فرماتے دنیا و آخرت کی برکتیں اس کا مقدربن جاتیں۔

 آئیے علمِ دِین  سیکھنے اورمحبتِ مصطفےٰ میں اضافہ کرنے کی نیت سے مزید3 معجزات سنتے ہیں:

1۔حضرت سَیِّدُنَا  جابر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:ایک شخص نے نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر کچھ کھانا طلب کیا ۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے نصف وسق (یعنی تقریباً 120 کلو گرام ) جَو دے دیئے ،وہ آدمی، اس کی بیوی اور ان کے مہمان (ایک عرصہ تک) وہی جو