Book Name:Kamalaat-e-Mustafa

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ2003؁ میں فارغ التحصیل ہوگئے ۔اس دوران فتویٰ نویسی کی بھی تربیت لے چکے تھے ۔پیر و مرشد کی شفقت سے مجلس تحقیقاتِ شرعیہ کے رُکن کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ  دارالافتاء اہلسنّت میں بطورِمُفتی و مصدِّق (مفتیانِ کرام کے تحریر کردہ فتاویٰ جات کی تصدیق کرنے)کی خدمات بھی  سر انجام دے رہے ہیں۔

مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی

صدقہ تجھے اے ربِّ غفار مدینے کا

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان پڑھاتے پڑھاتے توجہ ِ مُرشِد کی برکت سے کالج(College) میں پڑھنے والے اسلامی بھائی مفتی ومصدِّق بن گئے ۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ! عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت قرآنِ پاک کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے مختلف مساجد وغیرہ میں عُمُوماًبعد نمازِ عشاء ہزارہا مدرسۃ المدینہ بالِغان کی ترکیب ہوتی ہے۔ جن میں بڑی عمر کے اسلامی بھائی صحیح مخارج سے حروف کی درست ادائیگی کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا سیکھتے اور دعائیں یاد کرتے ،نمازیں وغیرہ درست کرتے اورسُنّتوں کی تعلیم مفت حاصل کرتے ہیں۔آئیے!ہم بھی نیّت کرتے ہیں کہ اگرہم قرآنِ کریم نہیں پڑھے ہوئے تومدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے اوراگرپڑھے ہوئے ہیں توپڑھانے کی سعادت حاصل کریں گے۔(فیضانِ امیر اہلسنت، ص26)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّمدرسۃ المدینہ بالغان  کا رسالہ بھی مکتبۃ المدینہ سے شائع ہوچکاہے۔اس رسالے میں قرآن ِ کریم پڑھنے کے فضائل،تربیت کی اہمیت،درست قرآنِ پاک پڑھنے کا شرعی حکم،مدرسۃ المدینہ بالغان کے7مدنی پھول،مدرسۃ المدینہ بالغان کی مدنی بہاریں،مدرسۃ المدینہ