Book Name:Shan e Usman e Ghani

       18ذُو الحجہ صحابَۂ کرام میں سے ایک عظیم ہستی خلیفَۂ سوم ،حضرت سَیِّدُنا عثمان ِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی شہادت کادن ہے، آج  ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتماع کےبیان میں ہم انہی کی شان وعظمت  کے بارے میں سُنیں  گی ۔آئیے!آپ کےفضائل کے بارے میں ایک واقعہ سنتی  ہیں ،چنانچہ

بے مثال واقعہ:

مَنْقول ہے،اَمِیْرُالمْؤمنین حضرت سَیِّدُنا عُمر بن خطاب اور اَمِیْرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُناعثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسرکارِ والاتَبار،شفیعِ روزِ شُمارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے کسی کام میں مشغول تھے کہ نمازِ عَصْر  کا وَقْت ہوگیا۔حضرتِ سَیِّدُناعمرِ فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے حضرتِ سَیِّدُناعثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو آگے بڑھ کر اِمامَت کرانے کا کہاتو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے عَرْض کی:آپ اس کے مجھ سے زِیادہ حَق دار ہیں کہ رَسُوْلُاللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے آپ کو مُقدَّم فرمایا اور آپ کی تعریف کی ۔ حضرتِ سَیِّدُناعُمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا:میں آپ سے آگے نہیں بڑھوں گا کیونکہ میں نے سرکارِ مدینہ،قَرارِقَلب وسینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکویہ اِرْشادفرماتے سُنا:”عُثمان کتنااچھااِنْسان ہے، میرا داماد ہے اور میری دوبیٹیوں کا شوہر ہے،اللہ کریم نے اس میں میرا نُور اِکٹھاکر دیا ہے۔ “حضرتِ سَیِّدُناعُثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا:میں آپ سے آگے نہیں بڑھوں گا کیونکہ میں نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکویہ فرماتےہوئے سُناہےکہ:اللہ پاک نےعُمرکےذریعے اِسلام کومکمل فرمایا۔ حضرتِ سیِّدُناعمر بن خطابرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا:میں آپ سے  آگے  نہیں بڑھوں گا، کیونکہ میں نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کویہ فرماتے سُناہےکہ:عُثمان سے فِرِشتے بھی حَیا کرتے ہیں۔حضرتِ سَیِّدُنا عُثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا:میں آپ سے آگے نہیں بڑھوں گاکیونکہ میں نےآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکویہ فرماتےسُناہےکہ:اللہ پاک نےعُمرکے ذَرِیْعے دِیْن کی تکمیل فرمائی اور مُسلمانوں کو عزت بخشی۔حضرتِ سَیِّدُنا عُمر بن خطابرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نےفرمایا:میں آپ سے آگے نہیں بڑھوں گا کیونکہ میں نےآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو یہ فرماتے سُناہے کہ:عُثمان قرآنِ پاک کو جَمْع کرے گا اور  یہ ربِّ کریم  کامحبوب ہے۔حضرتِ سَیِّدُناعُثمانِ غنیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی