Book Name:Shan e Usman e Ghani

مدینہ‘‘ کے ذریعے مدنی اِنْعامات کا رِسالہ پُر کیجئے۔امیرِ اہلسنّتدَامَتۡ بَرَکاَتُہُمُ الۡعَالِیَہ ایک مدنی مذاکرے میں مدنی انعامات کا رِسالہ جمع کروانے کے حوالے سے مدنی پھول عطافرماتے ہیں کہ:"ہر روزفکرِ مدینہ کرکے مدنی انعامات کےرِسالے کے خانے پُر کریں اور ذِمہ دار اسلامی بہن کوہر مدنی ماہ کی پہلی تاریخ کو جمع کروا دیں،10 تاریخ کا اِنتظار نہ کریں"۔ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت کیجئے اور دعوتِ اسلامی کا ہر دلعزیز 100 فیصد اسلامی چینل" مَدَنی چینل"خود بھی دیکھتے رہیے  اوردُوسروں کو بھی دیکھنے کی ترغیب دِلاتے رہئے۔

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام” گھر درس“

       اس کے علاوہ دعوت اسلامی کےمدنی ماحول سےوابستہ  ہوکر  ذیلی  حلقے کے8مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے،ذیلی حلقےکے8  مدنی کاموں میں سےایک مدنی کام  گھر درس ہے،

گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کے لئے روزانہ کم از کم ایک باردرسِ فیضانِ سُنت دینے یا سُننے کی ترکیب فرمایئے (جس میں نا محرم نہ ہوں)۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تخریج شدہ رسائل سے بھی حسبِ موقع درس دیا جاسکتا ہے۔ (دورانیہ7 مِنَٹ ہے)۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّگھر درس  کی بَرَکت سے علمِ دِین حاصل کرنے  کا ثَواب  ملتا ہے اسی طرح گھر درس بھی ظاہری وباطنی اخلاق سنوارنے اوراچھی تربیت کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔لہذا آپ تمام اسلامی بہنیں گھر درس شروع کرنے کی نیت فرمالیجئےاور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ ہوجایئے، آئیے!بطورِ تَرْغِیْب مدنی ماحول سے وابستگی کی ایک مَدَنی بہار سُنئے اور جُھومئے چُنانچہ

 دل کو قرار نصیب ہوگیا

       بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک اسلامی بہن  نمازیں قضا کر ڈالنے اور بے پردگی جیسے گناہوں میں