Book Name:Shan e Usman e Ghani

تَعَالٰی عَنْہُم اَجۡمَعِیۡنکاہےاورصحابۂ کرامرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہم اَجۡمَعِیۡنمیں سب سےاَفْضل خُلَفائےراشِدین(یعنی اَمِیْرُالمؤمنین  حضرت سَیِّدُناابُوبکرصِدّیق،اَمِیْرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُناعُمرفارُوق،اَمِیْرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُناعُثمانِ غنی اور اَمِیْرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُناعلیُّ الْمُرتضیٰرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ اَجۡمَعِیۡن) ہیں۔ (ریاض النضرۃ، ج۲، ص۵)

آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے نَسَب کی اَفْضَلیَّت:

حضرت سَیِّدُنا عثمان ِ غنی  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو یہ عظیم سَعادت حاصل ہے کہ آپ کا نَسَب پانچویں پُشْت میں حضرت سَیِّدُناعبدِمناف پرجاکرسیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے نَسبِ مُبارَک سے جاملتاہے۔اس طرح  اَمِیْرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنامَولاعلی شَیرِخداکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم  کے بعدآپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکانَسَب سب سے کم یعنی فَقط پانچ(5) واسِطوں سے سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے نَسَب سے جاملتا ہے۔( ریاض النضرۃ، ج۲، ص۵  ماخوذاً)

آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کانامِ نامی اورکُنْیَت:

آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکانامِ نامی اِسْمِ گرامی زَمانۂ جاہِلیَّت(اسلام لانے سے پہلے)اورزمانَۂ اسلام دونوں میں ’’عُثمان‘‘ہی رہا۔ (ریاض النضرۃ، ج۲، ص۵)۔۔زمانۂ جاہِلیَّت میں(اسلام لانے سے پہلے)آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی کُنْیَت’’اَبُوعَمْرْو ‘‘تھی،بعدمیں جب اللہ پاک کےمحبوب،دانائےغُیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی لَخْتِ جگرحضرت سَیِّدَتُنا رُقَیّہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے نکاح ہوا ،ان سے ایک شہزادے حضرتِ سَیِّدُنا عَبْدُاللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی وِلادَت ہوئی تو اُن کے نام سےکُنْیَت’’اَبُوعبداللہ‘‘رکھ لی۔پھر آپ کے ایک اوربیٹے حضرت سیِّدُنا عَمْرورَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی وِلادَت ہوئی تو ان کے نام سےکُنْیَت” اَبُوْ عَمْرْو“رکھ لی،دونوں مشہور ہیں لیکن”ابُو عَمْرو“زِیادہ مشہور ہے۔ (طبقات کبری، عثمان بن عفان، ج۳، ص۳۹، ریاض النضرۃ، ج۲، ص۶)