Book Name:Shan e Usman e Ghani

وَسَلَّمَ عِلْمِ غیب پر مُطَّلع (باخبر)ہیں ، یہ بات صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان میں بہت مشہور اور  ہر ایک کی زبان پر تھی۔(المواہب اللدنیۃ بالمنح المحمدیۃ، المقصد الثامن فی طبہ...الخ، الفصل الثالث فی انبائہ بالانباء المغیبات،ج۳،ص۹۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلسِ تجہیزو تکفین  کاتعارف

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!قرآن کی مَحَبَّت کو دل میں بسانے،تلاوت کا ذوق و شوق بڑھانے اور فیضانِ عثمانِ غنی سے فیضیاب ہونے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے  104 شعبہ جات  (Departments)میں سے  ایک مجلس تجہیزوتکفین بھی ہےجس کامقصداسلامی بہنوں  کوغسل وکفن سے متعلق اہم شرعی مسائل سےآگاہ کرنا ، مجلس کی اسلامی بہنوں کی وقتا فوقتا تربیت کرنا ،اور ان کا مسلمانوں کی خیر خواہی کرتے ہوئے  مُردے کےغسل وکفن کا اہتمام کرنا اور لواحقین کوصبرکی تلقین کرنا ہے ۔ لہٰذا ایسےموقع پراپنے علاقےمیں دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سےرابطہ کرکے میت کے غسل وکفن کی ترکیب بنائی جاسکتی  ہے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مسواک کرنےکی سُنتیں اور آداب

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئےآئیے!شیخِ طریقت، امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے ’’163 مَدَنی پُھول‘‘سےمِسْواک کے مَدَنی پھول   سنتی ہیں ۔پہلے دو (2)فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ مُلاحظہ ہوں:(1)ارشادفرمایا:دو رَکْعَت مِسواک کر کے