Book Name:Shan e Usman e Ghani

  لباس پہننے سے نہ صِرْف خُود بچنا چاہیے بلکہ دوسری اسلامی بہنوں  کو بھی شَفْقَت و مَحَبَّت سے سمجھاتے ہوئے سُنَّتوں پر عمل کی ترغیب دِلانی چاہیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آئیے! اب  اَمِیْرُالمؤمنین حضرت سَیّدُنا عُثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے چند اَلْقابات اور ان کی وُجُوہات سنئے۔

پہلا لقب، ذُوالنُّورَین:

اَمِیْرُالْمُؤمنین حضرت سَیِّدُناعُثمانِ غنیرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُکاایک مشہور ومعروف لقب ’’ذُوالنُّوْرَیْن یعنی دو نُور والا‘‘بھی ہے۔اس لَقَب کی زِیادہ مشہور وجہ یہ ہے کہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے نکاح میں یکے بعد دیگرےحُضُورپُر نُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دو شہزادیاں حضرت سَیِّدَتُنا رُقَیَّہاور حضرت سَیِّدَتُنا اُمِّ کُلْثُوم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا آئیں،اسی وجہ سے آپ کو’’ذُوالنُّورَین‘‘ کہاجاتا ہے۔(تھذیب الاسماء، باب العین والثاء المثلۃ، ج۱، ص۴۵۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دُوسرا لقب، جامِعُ القرآن:

آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکاایک لقب”جامعُ الْقرآن“بھی ہے۔اَمِیْرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا ابُوبکر صدّیقرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اپنے عہد میں اَمِیْرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُنا عمر فارُوقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُکے مشورے سے مُتَفَرِّق مَقامات سے قرآنِ پاک کے تمام صَحائِف جَمْع کرلیے تھے، مگر اس میں تین(3) کام باقی تھے، جَمْع کئے گئے صحائف کو ایک مُصْحَف میں نَقْل کرنا، پھر اس ایک مُصْحَف کے مُختلِف نُسْخے اسلامی