Book Name:Shan e Usman e Ghani
پھربارگاہِ رِسالت میں حاضِر ہوکرعَرْض کی:’’يَا رَسُولَ اللهِ اَتَجْعَلُ لِي مِثْلَ الَّذِي جَعَلْتَهٗ لَهٗ عَيْنًا فِي الْجَنَّةِ اِنِ اشْتَرَيْتُھَا؟یعنی یارَسُوْلَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ !کیا جس طرح آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس شَخْص کو جَنَّتی چشمہ عَطافرما رہے تھے، اگر میں یہ چشمہ اس سے خرید لوں تو حُضُور مجھے عَطا فرمائیں گے؟‘‘آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اِرْشادفرمایا:ہاں۔آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے عَرْض کی: میں نے وہ چشمہ خرید کرمُسَلْمانوں پر وَقْف کردیا۔(معجم کبیر،بشیر الاسلمی ابو بشر،ج۲،ص۴۱)
میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آپ نےسنا!جس وَقْت مُسلمانوں کو پانی کےحوالے سے شدید پریشانی تھی تو اَمِیْرُالمؤمنین حضرت سَیّدُناعُثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے وہ پُورا چشمہ خریدکر راہِ خدا میں وَقْف کردیا۔ ہمیں بھی چاہیے اگر کسی مُسلمان کو پریشانی یا کسی مُصیبت میں مبُتلا دیکھیں اور اس کی حاجت پُوری کرنے کی اِسْتِطاعت رکھتی ہوں تو اس کی مُشْکِلات دُور کرنے کی کوشش کریں۔ وہ شخص بڑاہی خُوش نصیب ہے جو مُحتاجوں کی مدد کرتا،غَریبوں کی دادرَسی کرتا،غمگینوں کی غمگساری اور پریشان حالوں کی پریشانی دُور کرتاہے کیونکہ جومخلوق پر رَحْم کرتاہے،اللہکریم بھی اس پر رَحْم وکرم کی ایسی بارش فرماتا ہے کہ اس کی زِنْدگی میں ہر طرف بہاریں ہی بہاریں آجاتی ہیں ۔آئیے!ا س بارے میں دو(2) فرامینِ مُصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتی ہیں۔
1 جس نے مو من کی دُنیوی پریشانیوں میں سے ایک پریشا نی دُورکی،اللہ پاک قِیامت کے دن اس کی پریشانیو ں میں سے ایک پریشانی دُور فرمائے گا،جو دُنیامیں تنگ دَسْت کو آسانی فَراہَم کرےگا،اللہ پاک دُنیا وآخرت میں اس کیلئےآسانیاں پیدا فرمائے گا،جو دُنیامیں کسی مُسلمان کی پردہ پوشی کرےگا،اللہ پاک دُنیا وآخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گااوراللہ پاک اس وَقْت تک بندے کی مددکرتا رہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد کرتا رہتا ہے ۔ (مسلم ، کتا ب