Book Name:Shan e Usman e Ghani

کی فضیلت ومدح (تعریف )، ان کے حُسنِ عمل، حُسنِ اخلاق اور حُسنِ ایمان کے تذکروں سے کتابیں مالا مال ہیں اور انہیں دنیا ہی میں مغفرت، انعاماتِ اخروی اورباری تعالیٰ کی رضا وخُوشنودی کا مُژدہ  سُنا یا  گیا۔چنانچہ  پارہ 11 سُوْرَۃُ التَّوْبَہ کی آیت نمبر 100 میں ارشاد ہوتا ہے :

رَّضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ      تَرْجَمَۂ کنز العرفان: ان سب سے اللہ راضی ہوا اور یہ اللہ سے راضی ہیں

          18ذُو الحج صحابَۂ کرام میں سے ایک عظیم ہستی خلیفَۂ سوم ،حضرت سَیِّدُنا عثمان ِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کی شہادت کادن ہے، آج  ہفتہ وارسُنَّتوں بھرے اجتماع کےبیان میں ہم انہی کی شان وعظمت  کے بارے میں سُنیں گے۔آئیے!آپ کےفضائل کے بارے میں ایک واقعہ سنتے ہیں ،چنانچہ

بے مثال واقعہ:

مَنْقول ہے،اَمِیْرُالمْؤمنین حضرت سَیِّدُنا عُمر بن خطاب اور اَمِیْرُالمؤمنین حضرت سَیِّدُناعثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسرکارِ والاتَبار،شفیعِ روزِ شُمارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے کسی کام میں مشغول تھے کہ نمازِ عَصْر  کا وَقْت ہوگیا۔حضرتِ سَیِّدُناعمرِ فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے حضرتِ سَیِّدُناعثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو آگے بڑھ کر اِمامَت کرانے کا کہاتو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے عَرْض کی:آپ اس کے مجھ سے زِیادہ حَق دار ہیں کہ رَسُوْلُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے آپ کو مُقدَّم فرمایا اور آپ کی تعریف کی ۔ حضرتِ سَیِّدُناعُمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا:میں آپ سے آگے نہیں بڑھوں گا کیونکہ میں نے سرکارِ مدینہ،قَرارِقَلب وسینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکویہ اِرْشادفرماتے سُنا:”عُثمان کتنااچھااِنْسان ہے، میرا داماد ہے اور میری دوبیٹیوں کا شوہر ہے،اللہ کریم نے اس میں میرا نُور اِکٹھاکر دیا ہے۔ “حضرتِ سَیِّدُناعُثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا:میں آپ سے آگے نہیں بڑھوں گا کیونکہ میں نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکویہ فرماتےہوئے سُناہےکہ:اللہ پاک نےعُمرکےذریعے اِسلام کومکمل فرمایا۔ حضرت سیِّدُناعمر بن خطابرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا:میں آپ سے  آگے  نہیں بڑھوں گا، کیونکہ میں نے آپ صَلَّی اللہُ