Book Name:Shan e Usman e Ghani

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسنّتوں بھرےاجتماع کےمدنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق" نیا لباس پہننے  کی دعا"یادکروائی جائےگی۔دْعایہ ہے:

اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِيْ مَا اُوَارِي بِهِ عَوْرَتِي، وَاَتَجَمَّلُ بِهِ فِي حَيَاتِي

ترجمہ:تمام خوبیاں اللہ پاک کے لئے جس نے مجھے وہ کپڑا پہنایا جس سے میں اپنا ستر چھپاتا ہوں اور زندگی میں اس سے زینت  کرتا ہوں ۔ (ترمذی، احادیث شتی، باب من ابواب الدعوات،۵/۳۲۷، حدیث:۳۵۷۱)

٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ(72مدنی انعامات(

فرمانِ مصطفیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60سال کی عبادت سے بہتر ہے۔

(الجامع الصغیرللسیوطی,ص۳۶۵, الحدیث:۵۸۹۷)

آئیے!مدنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“ کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی مدنی انعامات کے رِسالے سے آج کی فکر ِمدینہ (یعنی اپنامحاسبہ )کروں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن مدنی انعامات پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اور آئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(4)گناہوں سے بچانے والے کسی مدنی انعام پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو توبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا۔

(5)بلاضرورت اپنی نیکیوں (مثلاََ فُلاں فُلاں یا اِتنے مدنی انعامات پر عمل ہے ) کااظہار نہیں کروں گا۔

(6)جن مدنی انعامات پر بعد میں عمل ہو سکتا ہے(مثلاََ آج313 بار درود شریف نہیں پڑھے)تو بعد میں یا کل عمل کرلوں گا۔

(7) مدنی انعامات کا رسالہ پُر کر نے کے اصل مقصد(مثلاََخوفِ خدا، تقویٰ، اخلاقیات کی درستی،مدنی کاموں میں ترقی وغیرہ)کو