Book Name:Shan e Usman e Ghani

لائبریری‘‘بھی قائم کِیا گیا ہے ۔جس میں مُطالَعہ کے لیے خُوشگوار ماحول،آڈیو،ویڈیوبیانات ومدنی مذاکرے سُننے اور مَدَنی چینل دیکھنے کے لیے کمپیوٹر وغیرہ کی ترکیب بنائی جاتی ہے۔المدینہ لائبریری میں مُختلِف مَوضُوعات پر مُشتمِل شیخِ طریقت ،امیرِاَہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ،عُلَمائے اہلسنت کَثَّرَہُمُ  اللہٗ تَعَالٰیاور اَلْمدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ کی کُتُب  و رَسائِل  اور VCDs,CDs وغیرہ رکھنے کی مجلس کی طرف سے طے شدہ نظام کے مطابق رکھنے کی ترغیب دِلائی جاتی ہے۔ ہم بھی اِس سَہولَت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے  علمِ دین کی برکات سے مالا مال ہو سکتے ہیں۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مسواک کرنےکی سُنتیں اور آداب

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئےآئیے!شیخِ طریقت، امیرِاہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے رسالے ’’163 مَدَنی پُھول‘‘سےمِسْواک کے مَدَنی پھول سُنتے ہیں ۔

          پہلے دو (2)فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ مُلاحظہ ہوں:(1)ارشادفرمایا:دو رَکْعَت مِسواک کر کے پڑھنا بغیرمِسواک کی سَتّر (70)رَکْعَتوں سے اَفضل ہے۔(الترغیب والترہیب،۱/۱۰۲، حدیث: ۱۸)(2)ارشاد فرمایا:مِسواک کا اِستعمال اپنے لئے لازِم کر لو کیونکہ اِس میں مُنہ کی صَفائی اور رَبّ کریم کی رِضا کا سبب ہے۔(مسندِ احمد،۲/۴۳۸،حدیث:۵۸۶۹) ٭حضرتِ سَیِّدُنا ابنِ عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ مِسْواک میں دس (10) خُوبیاں ہیں:مُنہ صاف کرتی،مَسُوڑھے کو مَضْبُوط بناتی ہے،