Book Name:Shan e Usman e Ghani

پاک ورسولصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی رضا نصیب ہوتی ہے۔٭چوک درس  لوگوں کو سنتوں کے قریب کرنے کا سبب بنتاہے ۔٭ چوک درس کی برکت سے  بے نمازیوں کو نمازی بنانےمیں کامیابی  ملتی ہے۔٭چوک درس کی برکت سے دین کی باتیں سیکھنے  کاجذبہ ملتاہے۔٭ چوک درس  امیراہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعائیں حاصل کرنے کا سبب بنتا ہے ۔ کیونکہ درس دینے والوں کو امیر اہلسنت یوں دعاؤں سے نوازتے ہیں ۔

جو دے روز دو درسِ فیضانِ سُنّت

میں دیتا ہوں اُس کو دعائے مدینہ

آئیے! ترغیب کےلئے چوک درس کی ایک مدنی بہار سنئےاور جھومئے،چنانچہ

میں نے ویڈیو سینٹر کیوں بند کیا؟

لانڈھی(باب المدینہ، کراچی پاکستان )کے مقیم ایک اسلامی بھائی کے علاقے میں ایک ویڈیو سینٹرکے باہر دعوتِ اسلامی سے وابستہ اسلامی بھائی اصلاحِ اُمّت کی کُڑھن میں موسمِ گرما کی تپش اور موسمِ سرما کی شِدّت کی پروا کئے بغیر مُسْتَقِل مِزاجی سے چوک درس دیا کرتے تھے ۔اسلامی بھائی اس ویڈیوسینٹر کے مالک کو بھی درس میں شرکت کی دعوت دیتے رہتے لیکن وہ روزانہ مصروفیت کا کہہ کر معذرت کر لیتا بالآخر  ایک دن چوک درس میں شرکت کر ہی لی۔ جب مبلغِ دعوتِ اسلامی نے درس شروع کیا تو خوفِ خدا اور عشقِ مُصطفٰے سے بھرپور الفاظ تاثیر کا تیر بن کر ان کے دل میں پیوست ہو گئے ۔ دل و دماغ پر چھائے غفلت  کے پردے ہٹ گئے،ان پر چوک درس کی برکت سے فکرِ آخرت غالب آگئی۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ!تھوڑے ہی عرصے میں ان میں مُثبت تبدیلی آنے لگی۔انہوں نے اپنے تمام سابقہ گناہوں سے توبہ کرلی اور گُناہوں