Book Name:Shan e Usman e Ghani

تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کویہ فرماتے سُناہےکہ:عُثمان سے فِرِشتے بھی حَیا کرتے ہیں۔حضرتِ سَیِّدُنا عُثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا:میں آپ سے آگے نہیں بڑھوں گاکیونکہ میں نےآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکویہ فرماتےسُناہےکہ:اللہ پاک نےعُمرکے ذَرِیْعے دِیْن کی تکمیل فرمائی اور مُسلمانوں کو عزت بخشی۔حضرتِ سَیِّدُنا عُمر بن خطابرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نےفرمایا:میں آپ سے آگے نہیں بڑھوں گا کیونکہ میں نےآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو یہ فرماتے سُناہے کہ:عُثمان قرآنِ پاک کو جَمْع کرے گا اور  یہ ربِّ کریم  کامحبوب ہے۔حضرتِ سَیِّدُناعُثمانِ غنیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا: میں آپ سے آگے نہیں بڑھوں گا کیونکہ میں نے حُضُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکویہ فرماتے سُناکہ:عُمر کتنا اچھا اِنْسان ہے، بیواؤں اور یتیموں کی خَبر گیری کرتا ہے، اُن کے لئے اس وَقْت کھانا لاتاہے جب لوگ عالَمِ خواب میں ہوتےہیں۔حضرتِ سَیِّدُنا عُمر بن خطابرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا: میں آپ سے آگے نہیں بڑھوں گا کیونکہ میں نے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کویہ فرماتے سُنا ہے کہ:اللہ پاک نےجَیْشُ الْعُسْرَہ (یعنی غزوۂ تَبُوک کا لشکر)تیارکرنےوالےعُثمان کی مَغْفرت فرما دی ہے۔ حضرتسَیِّدُنا عُثمانرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا:میں آپ سے آگےنہیں بڑھوں گا،کیونکہ میں نےآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کویہ دُعافرماتے سُنا کہ:یااللہ پاک!عُمر بن خطاب کے ذَرِیْعے اِسلام کوعزّت عَطا فرما! اور رَسُوْلُاللہ صَلَّی اللہُ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنےآپ کا نام فارُوق رکھا اور اللہ کریم نے آپ کے ذَرِیْعے حق وباطل کے دَرْمِیان فَرق کیا۔اس واقعہ کی خبرجب حُضُورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوہوئی توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ  وَسَلَّمَنے دونوں کے لئے دُعا فرمائی اورایک دوسرے سے حُسنِ اَدَب کے ساتھ پیش آنے  پر ان کی