Book Name:Shan e Usman e Ghani

تعریف فرمائی۔ (الروض الفائق ،ص:۳۱۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! اس واقعے سے جہاں صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی آپس میں مَحَبَّت واُلْفَت اورایک دوسرے کااِحْترام کرنے کامُقدَّس جَذبہ معلوم ہواوہیںسَیّدُنافارُوقِ اَعْظَم اور سَیّدُناعُثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی عظمت و شان بھی واضح  ہوگئی۔مزید اس سے یہ  مدنی پُھول بھی ملاکہ جب صحابۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان ایک دوسرے کے مَقام ومرتبے کااِحْترام کرتے ہیں،توہمیں توان کی عظمت وشوکت کوخوب خوب  بیان کرنا چاہیے اور نہ صِرْف خُود اِن کی مَحَبَّت کو اپنے دل میں بٹھائے رکھیں بلکہ اپنی اَوْلاد  کو بھی صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی مَحَبَّت  اور ان کا اَدَب سکھائیں۔اس کاایک بہترین ذریعہ یہ  بھی ہے کہ اپنے بچوں  کوصَحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے واقعات سُنائیں ،ان کی سِیْرت و کِردار کے بارے میں بتائیں اوران  کےطریقے پرچلنے کی ترغیب بھی دِلائیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارےمکتبۃُ المدینہ نے 695 صفحات پرمُشتمِل کتاب ”اللہ والوں کی باتیں(جلد اَوّل)“شائع کرنے کی سَعادَت حاصل کی ہے،اس کتاب  میں 97صَحابۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے مُختصر حالات و واقعات کے ساتھ ساتھ بے شُمار مَدَنی پُھول بھی جابَجا اپنی خُوشبوئیں لُٹا رہے ہیں۔آپ بھی اس کتاب کومکتبۃُ المدینہ سے ہدیۃً حاصل کرلیجئے ۔اِنْ شَآءَ اللہ اس کی برکت سے ہم اپنے بزرگوں کی سیرت و کردار سے واقِف ہوکر   ان کے نَقْشِ قدم پر چلنے کی کوشِش بھی کریں گے۔ اسی طرح مکتبۃ المدینہ کی ایک اور بڑی پیاری کتاب "کراماتِ صحابہ" کا مطالعہ فرمائیں، اسی طرح صحابہ کی سیرت کے متعلق مکتبۃ المدینہ کی ایک اور بہت ہی پیاری کتاب ہے، اس کا نام "خلفائے راشدین"۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد