Book Name:Nekiyon Ki Hirs Kesay Paida Ho

قافلوں میں سفر کیجئے، مدنی انعامات پر عمل  شروع کردیجئے اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کو اپنا معمول بنا لیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّاس کی برکت سے ڈھیروں نیکیاں کرنے کے کثیر مواقع میسر آئیں  گے ۔

مجلس مدنی مُذاکرہ

 اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ!دعوتِ اسلامی دنیابھرمیں خدمتِ دین کےکم وبیش104شعبہ جات میں سُنّتوں کی دُھومیں مچارہی ہے،جن میں سے ایک شعبہ”مجلس مَدَنی مذاکرہ “بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ! عاشقانِ رسول مَدَنی مُذاکروں میں عَقائدواَعمال،فضائل و مَنَاقِب،شریعت وطریقت،تاریخ وسیرت ،سائنس وطِبّ،اَخلاقیات و اِسلامی مَعْلُومات،معاشی و مُعاشرتی و تنظیمی مُعاملات اور دیگر بہت سے مَوضُوعات کےمُتَعَلِّق مختلف قسم کےسُوالات کرتےہیں اورشیخِ طریقت،امیر ِاَہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  انہیں حکمت آموز اورعشقِ رسول میں ڈُوبےہوئے جوابات سے نوازتے  ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ! ”مجلس مدنی مذاکرہ“کےتحت شیخ طریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کےاِن عطاکردہ دِلچسپ اورعِلْم وحکمت سےبھرپور مَدَنی پُھولوں کی خُوشبوؤں سے دُنیا بھر کے مُسلمانوں کومہکانےکیلئےان مَدَنی  مُذاکروں  کوتحریری رسالوں اورمیموری کارڈز کی صُورت میں پیش کرنے  کی کوششیں جاری ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تاجدارِ مدنی انعامات کا  مختصر تعارف !

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ذُوالقعدۃُ الحرام کا مبارک مہینا ہمارے درمیان جلوہ گر ہے،اس  کی21تاریخ ،تاجدارِ مدنی انعامات حاجی زم زم عطاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکا یوم ہے۔ آپ 10ستمبر1965؁ء(بمطابق 14جُمَادَی الْاُوْلیٰ 1385؁ھ)میں باب الاسلام سندھ کے شہرزم زم نگر حیدر