Book Name:Nekiyon Ki Hirs Kesay Paida Ho

المدینہ کے بستے سے ہَدِیَّۃً طلب فرماکراس کا مطالعہ کیجئے۔

دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو پڑھابھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ(Download) اور پرنٹ آؤٹ (Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آج کے بیان میں ہم نے  سُناکہ

٭نیکیوں کی حرص  پیدا کرنے کے لئے قرآنِ پاک میں ترغیب  دلائی گئی ہے۔

٭نیکیوں کی حرص دونوں جہاں میں فائدے مند ہوتی ہے۔

٭ نیکیوں کی حرص سے  بندہ ٔ مومن کو جنت  میں داخلہ مل سکتا ہے۔

٭ نیکیوں کی حرص میں  ہمارے بزرگانِ دین  پیش پیش ہوا کرتے تھے۔

٭ نیکیوں کی حرص بڑھانے کے لئے  دنیا سے نفرت اور اَوْراد و وظائف کی کثرت کی جائے۔

٭ نیکیوں کی حرص حاصل کرنے کے لئے دنیاوی خواہشات  کو ترک کرنا ضروری ہے۔

٭ نیکیوں کی حرص سے بندہ صبر و شکر کا عادی بن جاتا ہے۔

٭دنیا  کے حریص آدمی کی  دنیاوی خواہشات کبھی  ختم نہیں ہوتیں۔

٭دنیا کا حریص  آدمی مال و دولت جمع کرنے کے لئے حلا  ل و حرام کی تمیز بھُول جاتاہے ۔

٭دنیا کا حریص  آدمی حرص و لالچ کی وجہ سے اپنی آخرت کو بُھول جاتاہے۔

          اللہ پاک ہمیں بُزرگانِ دین  کےنقشِ قدم پرچل کر نیکیوں  کےحریص بننےاور   بُری   چیزوں کی حرص   سے بچنےاور دوسروں  کو بچانےکی توفیق عطا فرمائے۔