Book Name:Nekiyon Ki Hirs Kesay Paida Ho

نیکیوں کی حرص بڑھانے کے اسباب 

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہماری خواہش  بھی یہی ہونی چاہیے کہ  اے کاش! ہمارے دل سے دنیا کی محبت نکل جائے۔اے کاش! ہمارے دل میں فکر ِآخرت  پیدا ہوجائے۔اے کاش! لمبی لمبی امیدیں  باندھنے کی عادت ختم ہوجائے اور اے کاش ! ہماری  گناہوں کی حرص  ختم ہوجائے اورنیکیوں کی  حرص  پیدا ہوجائے ۔آئیے! نیکیوں کا جذبہ پانے کیلئے چند مدنی پھول سنتے ہیں جن پر عمل کی برکت سے ہمارے دل میں نیکیوں کی  حرص پیدا  ہوجائے گی اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ۔

(1)بارگاہِ الٰہی میں دعا کیجئے۔

        نیکیوں کی حرص پیدا کرنے کا ایک طریقہ(Method)یہ ہے کہ  گناہوں کی حرص سےبچنےکیلئے دعا کی جائے کیونکہ دعاانسان کومصیبتوں اورتکلیفوں سےبچاتی ہےاوردعا مومن کاہتھیار ہے۔

        نبیِ کریم،رؤف و رحیمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکافرمانِ عظمت نشان ہے:اَلدُّعَاءُسِلَاحُ الْمُؤمِنِ:یعنی دُعامومن کاہتھیارہے۔(مسند ابی یعلی،۲/۲۰۱،حدیث:۱۸۰۶)

                             ہم بھی اس ہتھیارکوحرص کےخلاف استعمال کریں اورحرص سےنَجات کیلئےبارگاہِ ربِّ کائنات میں گِڑگِڑاکردعامانگیں۔شیخِ طریقت امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مال ودولت سےبچنے،نیکیوں  کی تمنا اور رِضائے الٰہی حاصل کرنے کیلئے بارگاہِ الٰہی میں  یوں عَرض کرتے ہیں:

تاج وتخت وحکومت مت دے      کثرتِ مال و دولت مت دے

اپنی رِضا  کا   دیدے   مُژدہ       یااللہ میری جھولی بھر دے

 (وسائلِ بخشش مرمم،ص۱۲۳)