Book Name:Nekiyon Ki Hirs Kesay Paida Ho

12 مدنی  کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام” چوک درس “

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سلامتی اسی میں ہے کہ ہم موت سے پہلےہی اس کی تیاری میں مشغول ہوکر نیکیوں کےحریص بن جائیں، نیکیوں کا حریص بننے، گناہوں سے بچنے اور فکرِآخرت کا جذبہ پانے کیلئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوت ِاسلامی کےمدنی ماحول سےوابستہ  ہوکر  ذیلی  حلقے کے12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے،ذیلی حلقےکے 12 مدنی کاموں میں سے روزانہ کاایک مدنی کام  چوک درس  بھی ہے٭چوک درس کی برکت سےمسلمانوں کونیکی دعوت دینےکا ثواب ملتاہے۔٭چوک درس  لوگوں کو سُنّتوں کے قریب کرنے کا سبب بنتاہے ٭ چوک درس کی برکت سے  بے نمازیوں کو نمازی بنانےمیں کامیابی  ملتی ہے ۔٭چوک درس کی برکت سے دِین کی باتیں سیکھنے  کاجذبہ ملتاہے۔٭ چوک درس  امیراہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعائیں حاصل کرنے کا سبب  ہے ۔ کیونکہ درس دینے والوں کو امیر اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ یوں دُعائے مدینہ سے نوازتے ہیں ۔

جو دے روز دو ”درسِ فیضانِ سنّت“

میں دیتا ہوں اُس کو دعائے مدینہ

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۳۶۹)

                             آئیے! ترغیب کےلئے چوک درس کی ایک مدنی بہار سنئےاور جھومئے،چنانچہ

 رانا  بد معاش کیسے  سدھرا

صوبہ اُترانْچَل(ہِنْد)کےایک20سالہ نوجوان اسلامی بھائی بُری صحبت کےباعِث کم وبیش 14 سال کی عمر ہی سےجرائم کےدلدل میں پھنس چکے تھے۔شراب پینااور عورَتوں کا پیچھا کرنا ان کامحبوب مشغلہ