Book Name:Nekiyon Ki Hirs Kesay Paida Ho

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(2) روزانہ کچھ نہ کچھ نیکیوں کا ہدف  بنا لیجئے۔

نیکیوں کی حرص پیدا کرنے کیلئے روزانہ فرائض کے ساتھ ساتھ  تلاوتِ قرآن پاک ،ذِکْر واَوراد اور دیگر نیک اعمال کی  عادت  بنائی جائے تو اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکت سے نیکیوں کا مزید شوق پیدا ہوگا ۔لہٰذاپنی آخرت بہتر بنانے کیلئے ہمیں روزانہ کچھ نہ کچھ نیک اعمال کرنے کاہدف بنا لینا چاہیے تاکہ نیک اعمال کی عادت پختہ  ہوتی جائے ۔اس کاایک  آسان طریقہ یہ ہے کہ    اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ  مدنی انعامات پرعمل اورروزانہ  فکرِ مدینہ کے ذریعے مدنی انعامات کا رسالہ پُر کیا جائے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّمدنی انعامات روزانہ نیکیاں کمانے کا وہ عظیم مدنی نسخہ ہےکہ  جس کے ذریعے صبح ِصادق سے لیکررات سونے تک نیکیاں  کرنے کے کثیرمواقع ملتے ہیں۔مثلاً صبح  نمازِ فجر سے پہلےمسلمانوں کو نماز کیلئے جگانا یعنی  صدائے مدینہ لگانا،بعد فجر مدنی حلقے میں 3 آیات مع ترجمہ وتفسیر تلاوت کرنا یا  سننا،اشراق وچاشت کے نوافل پڑھنا،پانچوں نمازیں باجماعت پہلی صف میں اداکرنا،نمازِ پنجگانہ کے بعداورسوتے وقت کم از کم ایک ایک بار آیۃ الکرسی ،سورہ ٔاخلاص اورتسبیحِ فاطمہ پڑھنا، رات میں سورۂ ملک پڑھنا یا سننا،مدنی درس(درسِ فیضانِ سُنّت وغیرہ)دینے یا سننے کی سعادت پانا،مختلف اوقات میں مدرسۃ المدینہ (بالغان )میں  پڑھنا یا پڑھانا۔ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع ومدنی مذاکرے اور مدنی دورے میں شرکت کے علاوہ دیگر مدنی انعامات پرعمل کے ذریعے ثواب  کا ڈھیروں خزانہ حاصل کرسکتے ہیں۔

  ہمارے بُزرگانِ دین بھی روزانہ نیک اعمال کرنے کا ایک ہدف بنا کر اس پرعمل کی بھر پورکوشش