Book Name:Madani Inamaat,Rahe Nijaat

(پ۳۰،البینۃ: ۷۔۸)   صلہ اس کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرے۔

پارہ 12 سُوْرَۃُ الْھُوْد کی آیت نمبر114 میں ارشاد ہوتا ہے :

اِنَّ الْحَسَنٰتِ یُذْهِبْنَ السَّیِّاٰتِؕ- (پ۱۲،ھود: ۱۱۴)   ترجمۂکنزُالعِرفان:بیشک نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں ،

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ نےسنا  کہ جو لوگ  ایمان لانے کے بعد نیک اَعْمال کرتے ہیں،اللہ پاک  اُن خُوش نصیبوں کو اِس قدر ثواب عطا فرماتا ہے جس کی کوئی اِنْتِہا نہیں نیز جنّتی باغات اُن کا ٹھکانا بنتے ہیں اور کرم بالائے کرم یہ کہ نیک اَعْمال کی وجہ سے اُن کی برائیاں بھی مِٹا دی جاتی ہیں ،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ زندگی کو مَوْت سے پہلے،تندرستی کو بیماری سے پہلے ،جوانی کو بڑھاپے سے پہلے اور فراغت کو مَصْرُوفیَّت سے پہلے غنیمت جانتے ہوئے آخرت کے لئے نیکیوں کا خُوب خُوب  ذخیرہ اکھٹا کریں اور گُناہوں سے بچتے ہوئے اِخْلاص و اِسْتِقامت کے ساتھ   جنّت میں لے جانے والے اَعْمال میں مصروف رہیں۔

حضرتِ سَیِّدُنا جابر بن عبدُاللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں کہ نبیِ مُکَرَّم،نُورِمُجسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ہمیں خُطبہ دیتے ہوئے اِرْشاد فرمایا: اے لوگو! مرنے سے پہلے اللہ پاک کی بارگاہ میں توبہ کر لو اور مَشْغُولِیَّت سے پہلے نیک اَعْمال کرنے میں جلدی کر لو اور کثرت سے ذِکرُ اللہ کرنے اور پوشیدہ اور ظاہری طور پر صَدَقہ کرنے کے ذریعے اللہ پاک  سے اپنا رابِطَہ جوڑ لو تو تمہیں رِزْق دِیا جائے گا، تمہاری